ویب ڈیسک — بھارت کی سپریم کورٹ میں جمّوں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر منگل کو سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے بھارتی حکومت اور کشمیر کی انتظامیہ کو تمام آئینی درخواستوں کا جواب جمع کرانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ بھارت کے زیرِ مزید پڑھیں
زمرہ: South Asia
عمران خان کی تقریر اور ملیحہ لودھی کی تبدیلی بھارت میں موضوع بحث
نئی دہلی — پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو سبکدوش کر کے ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کرنے کی خبر کو بھارتی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔ انگریزی روزنامہ ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق سابق سفیر منیر اکرم کو 15 برس کے وقفے مزید پڑھیں
افغانستان: طالبان کے حملوں میں 11 پولیس اہل کار ہلاک
کابل — شمالی افغانستان کے صوبے بلخ میں پیر کی رات طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان پولیس کے کم ازکم 11 پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے۔ گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے بتایا ہے کہ یہ ہلاکتیں پولیس کی پڑتالی چوکیوں پر طالبان کے حملوں میں ہوئیں۔ ترجمان نے ضلع پر مزید پڑھیں
طالبان وفد آج پاکستان پہنچے گا، زلمے خلیل زاد سے ملاقات متوقع
اسلام آباد — امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی معطلی کے بعد پاکستان کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد بدھ کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ طالبان کے دوحہ آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں 12 رکنی وفد مزید پڑھیں
بھارت: کاروں کی فروخت میں 24 فی صد سے زیادہ کمی
ویب ڈیسک — بھارت کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں اس کی کاروں کی فروخت میں ساڑھے 24 فی صد کے لگ بھگ کمی ہوئی۔ ماروتی نے ستمبر میں 122640 گاڑیاں فروخت کیں جب کہ پچھلے سال ستمبر میں مزید پڑھیں
بھارت: بس الٹنے سے کم ازکم 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ویب ڈیسک — بھارت کی ریاست گجرات کے ضلع بانس کانتھا کے قصبے امباجی نے قریب ایک بس الٹنے سے کم ازکم 21 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ زخمیوں میں سے 35 کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں قریبی مزید پڑھیں