ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

(6 ستمبر 2026): دوست (بوائے فرینڈ) کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا، اور یوں پولیس کے ہتھے چڑ گئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے پولاچی میں پولیس نے والد کے دوست کے گھر سے سونے کے زیورات چرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک خرید کر دینے کے الزام میں 19 سالہ کالج کی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار طالبہ کی شناخت آر جوئے پرنسی کے نام سے ہوئی جو پولاچی کے گورنمنٹ آرٹس کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شکایت کنندہ 59 سالہ ایچ تامل سیلوان پولاچی میں انجا ویلامپٹی کے قریب چندرا پورم روڈ کے رہائشی ہیں، اور ملزمہ کے والد راجیش کے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

16 اگست کو آر جوئے پرنسی نے تامل سیلوان کے گھر کا دورہ کیا۔ ان کے جانے کے بعد تامل سیلوان نے دیکھا کہ ان کی الماری میں رکھے سونے کے زیورات غائب ہیں۔ انہوں نے لڑکی پر چوری کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران آر جوئے پرنسی نے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے سونے کے زیورات نقد رقم کیلیے فروخت کیے اور اس رقم سے اپنے بوائے فرینڈ جناگن سیوا کیلیے ایک نئی بائیک خریدی۔

ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے جوڈیشل حراست میں کوئماتور سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے جناگن سیوا کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار کارروائی شروع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں