ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

(7 ستمبر 2026): لوگ جیل کے نام سے گھبراتے ہیں لیکن ایک نوجوان لڑکی نے جیل جانے کی خواہش پورا کرنے کے لیے سُنار کی دکان میں چوری کر لی۔

چوری کی یہ انوکھی واردات بھارتی شہر جے پور میں پیش آئی، جہاں گاہک بن کر آنے والی ایک نوجوان لڑکی جیولری شاپ سے سونے کی انگوٹھیوں کو ڈبا لے کر بھاگ کھڑی ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ لڑکی گاہک کے طور پر سنار کی دکان میں داخل ہوئی اور اس سے انگوٹھیاں دکھانے کی کہا۔

دکاندار نے لڑکی کو ایک ڈبا دکھایا، جس میں مختلف ڈیزائن اور قیمت کی 25 انگوٹھیاں موجود تھیں۔ لڑکی نے بظاہر اس میں سے دو انگوٹھیاں پسند کیں اور قیمت معلوم کرنے کے بعد آن لائن ادائیگی کے لیے والد کو فون کرنے کا بہانہ کیا۔

اس دوران دکاندار دوسرے گاہک کو ڈیل کرنے میں مصروف ہوا تو لڑکی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انگوٹھیوں کو پورا ڈبا لے کر بھاگ کھڑی ہوئی۔

لڑکی کے پیچھے فوری طور پر دکاندار اور اس کا ساتھی بھاگے اور کچھ دور جا کر اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

پکڑے جانے کے بعد لڑکی نے کہا کہ وہ جیل جانا چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ چوری کی۔

تاہم جب ملزمہ کے ہینڈ بیگ کی تلاشی لی، تو اس میں سے پولیس کو مرچ پاؤڈر اور اسپرے کی بوتل بھی ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں