ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے


نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر جائیں گے اور وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔وزیراعظم دفتر نے پیر کو بتایا کہ نریندر مودی اس موقع پر عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے۔ وڈودرا میں وزیراعظم مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے 326 کلومیٹر طویل تین حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن پر 20,700 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔ ان میں سانند (شمال)-مکر پورہ، نیو عمر گاؤں-نیو سفالے اور نیو سفالے- جے این پی ٹی (جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ) حصے شامل ہیں۔ جے این پی ٹی سے براہ راست ریل کنیکٹیویٹی سے در آمدات و برآمدات کے سامان کی نقل و حمل تیز ہوگی، صنعتی مراکز اور بندرگاہوں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا، لاجسٹکس لاگت میں کمی آئے گی اور ممبئی کے ریل نیٹ ورک پر دباؤ کم ہوگا۔ ان حصوں کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور نیٹ ورک اپنی پوری لمبائی میں چالو ہو جائے گا۔
وزیراعظم نیو سانند (شمال)، نیو مکر پورہ، نیو عمر گاؤں اور نیو جے این پی ٹی، ممبئی سے مال گاڑی کی خدمات کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وڈودرا اور ٹانڈا روڈ کے درمیان نئی ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی، جس سے وڈودرا، چھوٹا ادے پور اور علی راج پور اضلاع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ چھوٹا ادے پور-دھار منصوبے کے تحت بنی جوبٹ-ٹانڈا روڈ نئی ریل لائن بھی قوم کے نام وقف کی جائے گی، جو علی راج پور کے دور دراز اور آدیواسی علاقوں کو قومی ریل نیٹ ورک سے جوڑے گی۔ وزیراعظم 329 کلومیٹر طویل تین ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن کی لاگت 9,700 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان میں وڈودرا-رتلام تیسری اور چوتھی لائن، میاگام کرجن-چورانڈا-ملسر گیج تبدیلی اور وشوامتری-دبھوئی ریل لائن کوڈبل کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ ان سے مسافر اور مال برداری کی صلاحیت بڑھے گی، ریل کا ہجوم کم ہوگا نیز گجرات اور مدھیہ پردیش کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا۔
تقریباً 1,780 کروڑ روپے کے تین قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان میں این ایچ-48 کے کامریج-چلتھان حصے کو چھ لین کرنا، وڈودرا-سورت حصے میں تاپی اور نربدا پر بڑے پلوں سمیت اضافی ڈھانچے بنانا نیز این ایچ-53 پر ابھوا، مندھولا اور کھجود جنکشن پر گریڈ سیپریٹڈ ڈھانچے شامل ہیں۔ وڈودرا-سورت این ایچ-48 پر کنداری چوکڑی اور لوارا پٹیا میں چھ لین فلائی اور کا افتتاح بھی ہوگا۔
گجرات حکومت کے تقریباً 2,600 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا جائے گا۔ ان میں وڈودرا شہری ترقیاتی اتھارٹی رنگ روڈ فیز-II، کڈانا باندھ پر 110 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر پروجیکٹ اور وڈودرا میونسپل کارپوریشن کا نیا دفتر شامل ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت رہائشی منصوبوں اور مشرقی وڈودرا کے 11 دیہاتوں کے لیے واٹر سپلائی پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ ممبئی میں وزیراعظم گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ سال 2020 سے یہ کانفرنس پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، مرکزی بینکوں، مالیاتی اداروں، فن ٹیک کمپنیوں، تکنیکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین تعلیم سمیت عالمی متعلقین کو مالیات کے مستقبل پر بحث کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ کانفرنس میں ایجنٹک اے آئی، پروگرام ایبل فائنانس، کوانٹم ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے شہریوں، کاروباروں اور عالمی معیشتوں کے لیے قابل اعتماد اور جامع نتائج تیار کرنے پر بات چیت ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں