ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی فون 18 پرو میکس : نئے رنگوں کی ویڈیو نے دل جیت لیا

کیلیفورنیا : آئی فون 18 پرو میکس کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد نئے رنگوں میں جھلک سامنے آگئی، جسے دیکھ کر صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ایپل کے نئے آئی فون کے متعارف ہونے سے چند روز قبل آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی مبینہ ہینڈز آن ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، جس میں دونوں ماڈلز کے نئے رنگ نمایاں ہیں۔

جی ایس ایم ایرینا کی کے مطابق لیک ہونے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر اس آئی فون کو ڈارک چیری جبکہ دوسرے آئی فون کو بلیو رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

iPhone 18 Pro Max in Dark Cherry and 18 Pro in BlueiPhone 18 Pro Max in Dark Cherry and 18 Pro in Blue

حالیہ ویڈیو لیکس کے مطابق یہ سیریز ڈارک چیری، بلیک اور اسکائی بلیو رنگوں میں متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ ڈارک چیری، جسے بعض رپورٹس میں برگنڈی بھی قرار دیا گیا ہے، اس سال آئی فون سیریز کا نمایاں یا ’ہیرو کلر‘ ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس میں آئی فون 17 پرو سیریز کے مقابلے میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں، تاہم نئے رنگ نمایاں فرق کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نئے آئی فونز کے کیمرا اور ہارڈ ویئر میں اہم اپ گریڈ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، دونوں پرو ماڈلز میں ویری ایبل ایپرچر کے حامل نئے مین رئیر کیمرے، اے20 پرو چپ سیٹ، نیا موڈیم اور قدرے بڑی بیٹریاں دیے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل کی آئندہ لانچنگ میں آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کے ساتھ کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی بھی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں