ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس، دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں عدالت نے ملزم شوہر سہیل اصغر اور ملازم ذیشان ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی۔

سول جج عاصم ممتاز نے کیس کی سماعت کی، دونوں ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت مقدمے کا چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرزنش کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں