ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملی ٹینٹوں کی نقل و حمل میں بطورگائیڈ کام کرنے کے الزام 3او جی ڈبلیو زگرفتار: پولیس

جموں/جموں و کشمیر پولیس نے پاکستان میں مقیم کالعدم تنظیملشکرِ طیبہ (LeT) سے منسلک تین اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ کئی برسوں سے سرگرم تھے اور راجوری اور ریاسی سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں تک مختلف ملی ٹینٹوں گروپوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتے رہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد اعظم، ذاکر حسین اور محمد مشتاق کے طور پر ہوئی ہے، جو راجوری کے گاؤں کوٹ چروال کے رہائشی ہیں۔ تینوں کو 14 ستمبر کو لشکرِ طیبہ سے منسلک مبینہ او جی ڈبلیو نیٹ ورک کا سراغ لگنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان گزشتہ کئی برسوں سے سرگرم تھے اور انہوں نے متعدد ملی ٹینٹوںگروپوں کو پناہ، لاجسٹک معاونت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ راجوری اور ریاسی اضلاع سے پیر پنجال کے راستے شوپیاں تک ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت میں مدد کی۔
ترجمان کے مطابق 2023 میں ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران مارے گئے ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے، ان کی معاونت کرنے اور نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے میں بھی ملزمان کے مبینہ کردار کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے فوراً بعد ملزمان کی نشاندہی پر ان کے گاؤں سے ملحقہ جنگل سے ایک طاقتور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (IED)برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ان کے مبینہ ٹھکانے سے ایک پستول، میگزین، گولیاں اور دو چینی ساختہ دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت میں بطور گائیڈ کام کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ برسوں میں راجوری ضلع میں ہونے والے متعدد ہائی پروفائل حملوں سے منسلک ملی ٹینٹوں کو زمینی سطح پر معاونت فراہم کرنے کے بھی مشتبہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملزمان کے حوالے محفوظ رکھنے اور مستقبل میں ممکنہ حملوں میں استعمال کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جن کا مقصد پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا، مزید ساتھیوں کی شناخت کرنا اور گرفتار افراد کے مبینہ کردار کی مکمل نوعیت کا تعین کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں