ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں دو مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی پرواز کے دوران دو مسافروں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ لندن سے بنگلہ دیش جا رہا تھا اور دونوں مسافروں کے درمیان ہونے والی بحث و تکرار جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

اس واقعے کے باعث طیارے میں سوار دیگر مسافروں بشمول بچوں اور بزرگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو میں دونوں افراد کو پہلے بحث کرتے اور پھر ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لڑائی کے دوران ایک مسافر کی ٹی شرٹ بھی پھٹ گئی۔

بعد ازاں کیبن کریو کے ارکان اور دیگر مسافروں نے مداخلت کی اور دونوں افراد کو الگ کرنے کی کوشش کی۔

مذکورہ ویڈیو ‘الدین عالم’ نامی شخص نے شیئر کی جنہوں نے بتایا کہ وہ 16 ستمبر 2026 کو اسی پرواز میں سفر کر رہے تھے۔

فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالم نے لکھا کہ میں اس پرواز میں موجود تھا اور میں نے دوران پرواز ایک انتہائی پریشان کن واقعہ دیکھا۔ مسافروں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی جس سے طیارے کے اندر خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی۔

انہوں نے لکھا کہ پرواز میں بچے اور بزرگ بھی موجود تھے، ذرا تصور کریں کہ آپ ہزاروں فٹ بلندی پر ہوں اور کسی خطرناک صورتحال سے بچنے کے لیے وہاں سے کہیں جا بھی نہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی طیارے میں سوار ہوتے وقت خود کو محفوظ محسوس کرنے کی توقع رکھتا ہے لیکن اچانک مسافروں کو لڑتے ہوئے دیکھنا انتہائی خوفناک تجربہ ہے۔

بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کے جنرل منیجر پبلک ریلیشنز محبوب الدین احمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں