ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

13 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز

نیویارک: یورپی یونین کی جانب سے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ خطاب کے دوران EU Kids Act نامی اس سخت ڈیجیٹل ہیلتھ ایکٹ کا اعلان کیا۔

یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ Big Tech کمپنیاں بچوں کو ان کے بچپن سے محروم کر رہی ہیں، جسے مزید برداشت کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ قانون کے تحت بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے عمر کے لحاظ سے درج ذیل 3 مختلف درجے طے کیے گئے ہیں، 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔

13 سے 15 سال تک کے بچے پرسنل اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے جبکہ 15 سے 18 سال عمر تک کے درجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ نوجوانوں کو نقصان دہ الگورتھم اور Safe Design فراہم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں