بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں عدالتی حکم کے باوجود رقم جمع نہ کرانے پر بھارتی سپریم کورٹ کی سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت نے اداکار کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت تک ادائیگی نہیں کی گئی۔
سماعت کے دوران راج پال یادیو کے وکیل نے شکایت کنندہ کے بارے میں کہا کہ ’وہ غریب نہیں ہیں‘، جس پر جسٹس جوئے مالیا باگچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’آپ کو معلوم ہونا چاہیے کب بولنا ہے، آپ کی جگہ جیل میں ہے۔‘
View this post on Instagram
عدالت نے راج پال یادیو کو منگل تک رقم جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ 2010 میں فلم کیلئے حاصل کی گئی 5 کروڑ روپے کی مالی معاونت اور بعد ازاں دیے گئے چیکس باؤنس ہونے سے متعلق ہے۔