وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے ملکی معیشت کے اہم ستون ہیں۔وہ غذائی تحفظ اور تحقیق کی وزارت کے امور کے بارے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے زرعی لائحہ عمل کو مزید مؤثر بنانے کے بارے میں صوبائی حکومتوں سمیت گلگت مزید پڑھیں
زمرہ: کاروبار
پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے مہنگا
حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان کر دیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پڑھیں
پاکستان کے معاشی اشاریے استحکام اور بہتری کی جانب گامزن ہیں: وزیرِ خزانہ
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے استحکام اور بحالی کے آثار ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی مزید پڑھیں
احسن اقبال نے چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کے نو قائم شدہ صدر دفتر کا افتتاح کردیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کے نو قائم شدہ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر وانگ ہوئی نے کیا۔ یہ دورہ چینی بہار میلہ اور لالٹین میلہ کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مزید پڑھیں
سی سی پی نے آئی ایس ای ٹاورز ریٹ اور آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فیز ۱جائزے کے بعد آئی ایس ای ٹاورز ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نامزد رئیل اسٹیٹ اثاثوں کو اس کی ذیلی کمپنی آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کرنے اور مجوزہ ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی ہے۔ سی سی پی کو 23 جنوری 2026 مزید پڑھیں
کاشتکاروں کی آمدنی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی آمدنی کا تحفظ، ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام اور زرعی برآمدات کے فروغ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وہ آج اسلام آباد میں آلو کی برآمد سے متعلق قائم کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی مزید پڑھیں
محکمہ مواصلات کے وزیر کا مال بردار گاڑیوں کے وزن کی حد پر سختی سے عمل درآمد پر زور
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے مال بردار گاڑیوں کے لیے مقررہ بوجھ کی حد کی مکمل پابندی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت چیئرمین چوہدری قمر زمان گِل کر مزید پڑھیں
پاکستان، تاجکستان کا تجارتی راستوں کی جدیدکاری پر اتفاق
پاکستان اور تاجکستان نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تجارتی راستوں کو جدید بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان اور تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں مزید پڑھیں
پاکستان آٹو موبیل صنعت پر مسابقتی کمیشن کی جامع جائزہ رپورٹ، وسیع اصلاحات کی سفارش
مسابقتی کمیشن پاکستان نے پاکستان کی آٹو موبیل صنعت سے متعلق جاری کردہ اپنی تازہ جائزہ رپورٹ میں شعبے کی بہتری کے لیے جامع اور طویل المدتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آٹو موبیل صنعت تاحال اپنی اصل پیداواری صلاحیت سے کم سطح پر کام کر رہی ہے۔ مہنگی فنانسنگ، مزید پڑھیں
پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے مزید پڑھیں