سندھ میں پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع

پاکستان کا پہلا افقی تیل کا کنواں فعال ہوگیا ہے جو او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد، سندھ میں پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے، جو پاکستان کا پہلا افقی آئل ویل ہے۔ یہ کنواں یومیہ 460 بیرل تیل پیدا کر رہا مزید پڑھیں

پاک چین شراکت داری نئے دور میں داخل

صنعت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں پاک چین شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔چین کے قونصل جنرل سن یان نے حال ہی میں لاہور کے ایوان صنعت و تجارت کا اہم دورہ کیا۔دورے کے دوران آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل اور صنعتی شعبوں کی ترقی پر بات چیت ہوئی۔ایوان کے مزید پڑھیں

پی ٹی ایم ایل (یوفون) نے تیز ترین 3500 میگا ہرٹز بینڈ کے سب سے بڑے حصہ دار کی حیثیت سے 5G کے شعبے میں قدم رکھ دیا

یوفون کے برانڈ نام سے خدمات فراہم کرنے والی پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے باضابطہ طور پر پاکستان میں 5G منظرنامے میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں اسے 5G کنیکٹیویٹی کے لیے عالمی معیار سمجھے جانے والے 3500 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ کا سب سے بڑا مزید پڑھیں

پاکستان کا مقامی وسائل پر خود انحصاری کی جانب سفر جاری

پاکستان توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، مقامی وسائل پر خود انحصاری کی جانب سفر جاری ہے۔حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور مقامی توانائی کے وسائل کے فروغ کیلئے نہایت مؤثر اقدامات کئے ہیں۔حالیہ برسوں میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم جبکہ مزید پڑھیں

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا قومی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ مزید پڑھیں

پاکستان نے فروری میں 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرلیا

پاکستان نے رواں سال فروری میں بیالیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے جو گزشتہ سال مارچ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں حالیہ اہم مثبت معاشی اشاریے پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے مزید پڑھیں

پاکستان کے بیرونی کھاتوں میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، فروری 2026ءکے دوران حسابات جاریہ کےکھاتوں کا توازن 427 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا، خرم شہزاد

وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے کہاہے کہ پاکستان کے بیرونی کھاتوں میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور فروری 2026 کے دوران حسابات جاریہ کےکھاتوں کا توازن 427 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا ہے جو رواں سال کا سب سے بڑا ماہانہ سرپلس ہے، مارچ 2025 کے بعد فاضل کھاتوں کی یہ بلند سطح مزید پڑھیں

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کا جائزہ اجلاس، ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش ہے، بریفنگ

پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کوبتایا گیاہے کہ ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورحال تسلی بخش ہے اور مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ بنائی گئی ہے، موجودہ کارگو منصوبہ بندی اور سپلائی انتظامات کی بنیاد پر وسط اپریل تک کے لیے رسد دستیاب ہے اور اسے مزید پڑھیں

استور، وزیراعظم فری سولر پینل اسکیم، ضلع سکردو میں ڈیجیٹل قرعہ اندازی، 2677 درخواست دہندگان کامیاب قرار

وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے شروع کی گئی فری سولر پینل اسکیم کے تحت درخواست دہندگان میں سولر پینلز کی شفاف تقسیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد، ڈائریکٹر پی ایم آر یو طلحہ اسد، ایڈیشنل ڈپٹی مزید پڑھیں

سی سی پی نے آئی ڈی ایل انویسٹمنٹس کو جورا انرجی کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی

 کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت جائزہ لینے کے بعد آئی ڈی ایل انویسٹمنٹس لمیٹڈ کو فینکس ایکسپلوریشن لمیٹڈ سے جورا انرجی کارپوریشن کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرانسیکشن 5 مارچ 2025 کے شیئر پرچیز معاہدے کے تحت جورا انرجی کے عام حصص مزید پڑھیں