کار اسمبل کرنے والے گروپس پر عائد سیلز ٹیکس کم کرنے کی سمری واپس

 اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے وفاقی کابینہ کو بھیجی جانے والی اپنی سمری واپس لے لی ہے جس میں کاریں اسمبل کرنے والے بڑے گروپس پر عائد سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ کاریں اسمبل کرنے والے بڑے گروپس پر عائد سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز کا فیصلہ مزید پڑھیں

او جی ڈی سی دسمبر میں شیل آئل کے لیے ڈرلنگ کا آغاز کرے گی

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ) رواں سال دسمبر میں ضلع حیدرآباد میں Kunnar Pasakhi کے مقام پر شیل آئل اور گیس کے ذخائر کے لیے ڈرلنگ کا آغاز کریگی۔ اوجی ڈی سی کے ایک افسر کے مطابق یہ پائلٹ پروجیکٹ ہوگا اور تمام ماحولیاتی اور سیفٹی معیارات حاصل مزید پڑھیں

پاکستان معاشی اصلاحات نافذ کرنے میں کامیاب ہو گا، آئی ایم ایف

کراچی:  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پاکستان سخت معاشی اصلاحات مکمل طور پر نافذ کرنے میں کامیاب رہے گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جن اصلاحات پر اس نے عالمی ادارے سے 6 مزید پڑھیں

حکومت نے نجکاری کا عمل شروع کرنے کی اجازت دیدی

 اسلام آباد:  کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ایک درجن سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ نجکاری کمیٹی نے ایل این جی سے چلنے والے 2 بجلی گھروں  کی اسٹریٹجک  فروخت کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دی۔ ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر  مزید پڑھیں

سی پیک:حکومت کا آئندہ ماہ گوادر میں 300 میگاواٹ پاور پلانٹ کے افتتاح کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سی پیک کے تحت گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ ( اکتوبر ) سی پیک کے تحت گوادر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ مزید پڑھیں

پی آئی اے کا مختلف شہروں سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں چلانے کا فیصلہ

 لاہور: پی آئی اے نے مختلف شہروں سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی موجودہ مینجمنٹ نے قومی ایئرلائن سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نت نئے سیکٹرز پر براہ راست پی آئی اے کی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مزید پڑھیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ، 1195 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پر فیصلہ نہ کیا جاسکا

کراچی:  کالعدم ضلعی حکومتوں کے مالی حسابات میں اربوں روپے کے اخراجات پر آڈٹ اعتراجات دور کرانے سے سندھ کے ڈپٹی کمشنرز نے معذرت کرلی جب کہ صوبے میں 1195 ارب روپے سے زائد کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق صوبے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ سندھ میں پرویز مشرف دور مزید پڑھیں

آئی ایم ایف پروگرام غیر حقیقی، غریب دشمن ہے، ارکان قائمہ کمیٹی خزانہ

 اسلام آباد: ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ارکان نے آئی ایم ایف پروگرام پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اسے غیرحقیقی اورغریب دشمن قرار دے دیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے وفد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کی، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر مزید پڑھیں

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق عوام کے لیے خوشخبری ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل مزید پڑھیں

بائیکو سے واجبات 3 سال بعد بھی ریکور نہ ہو سکے

 اسلام آباد:  وزرات پٹرولیم کی نا اہلی اور غفلت کی بدولت پٹرولیم کمپنی بائیکو سے وفاقی حکومت کے  7.5ارب روپے کی واجبات کی ریکوری 3سال بعد بھی نہ کرواجا سکی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر اٹارنی جنرل آفس نے اپنے خدشات وزرات پٹرولیم تک پنہچا دیئے ہیں۔اس سلسلہ میں اٹارنی جنرل انور منصور خان مزید پڑھیں