8.5 ارب کے اسکول فرنیچر کی خریداری، ٹھیکے کیلیے پیشکیں طلب

کراچی: اربوں روپے کے فرنیچرکی خریداری کے حوالے سے قائم کمیٹی کے خلاف سازشیں دم توڑگئیں۔ 18ستمبرکو6ارب روپے سے زائد کا فرنیچر خریدنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو مدعو کرلیا گیا۔ سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر، آئی بی اے سکھر کے سربراہ نثار احمد صدیقی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کی ٹیکس ریفنڈ سے متعلق شرط پوری نہ ہونے کا امکان

 اسلام آباد:  اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس دہندگان کو 75 ارب روپے ریفنڈ نہیں کرپائے گا۔ آئی ایم ایف سے حاصل کردہ 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے تحت پاکستان کو رواں مالی سال میں بجٹ مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کے اہداف پر عملدرآمد، تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے رپورٹ طلب

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے اہداف پر عملدآمدکے بارے میں تمام وزارتوں اورڈویژنوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ پہلے جائزہ کیلیے طے شْدہ اہداف پر عملدآمدکے بارے میں تمام وزارتوں اورڈویژنوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کی اعدادوشمارکی روشنی میں وزارت خزانہ آئی ایم ایف مزید پڑھیں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح برقرار رکھنے کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق قومی بچت اسکیموں کا شرح منافع تبدیل نہیں ہوگا اور یکم ستمبر 2019 سے ڈیفنس سرٹیفیکٹ کا منافع 13.09 فیصد برقرار ہے۔ وزارت خزانہ نے مزید پڑھیں

سونا فی تولہ 87400 روپے کا ہوگیا

کراچی: صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 87400روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر74931روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی سطح فی اونس سونے کی قیمت15ڈالرکی کمی سے1592ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اورفی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے515روپے کی کمی واقع مزید پڑھیں

’’لیومیتھارفن‘‘ ملے کھانسی کے سیرپ کی پروڈکشن روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی رجسٹریشن بورڈ نے ریکو فارماکل کمپنی کے (لیومیتھارفن) ملا کھانسی کی سیرپ ٹائنوکی پروڈکشن فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ( لیومیتھارفن) کی آمیزش سے کھانسی کی شربت بنا نے والے تمام ادویہ ساز کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ مضر صحت مزید پڑھیں

پاکستان اور افغانستان پالیسیوں میں نرمی لائیں، کسٹمز ایجنٹس

کراچی: افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے تجارت کرنے والے تاجروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گھٹتے ہوئے باہمی تجارت تعلقات بڑھانے کیلیے دونوں ممالک کی حکومتوں کو اپنی پالیسیوں میں نرمی لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینٹرل وائس چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے ایکسپریس سے بات مزید پڑھیں

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرا دیا

بنکاک: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔ مزید پڑھیں

غذائی تحفظ کے 21 منصوبوں کیلیے صرف 33.46 کروڑ جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں اب تک ٹراؤٹ کیج فارمنگ، زیتون کی پیداوار کے فروغ، جانوروں میں منہ کھرکی بیماری کے تدارک سمیت غذائی تحفظ کے21 منصوبوں کیلیے 33کروڑ 46لاکھ روپے ترقیاتی فنڈ جاری کیے جاسکے ہیں۔ رواں مالی سال2019-20 کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے غذائی تحفظ و مزید پڑھیں

شہریوں سے لوٹ مار؛ دودھ 140 روپے لیٹر تک بیچا جانے لگا

کراچی: ڈیری مافیا نے عاشورہ پر دودھ کی طلب میں غیرمعمولی اضافے سے فائدہ اٹھانے کے لیے من مانی قیمت کی وصولی شروع کردی ہے۔ عاشورہ کے موقع پر بڑے پیمانے پر نذرونیاز کے لیے دودھ سے شربت، کھیر اور لوازمات تیار کیے جاتے ہیں، دودھ فروشوں نے موقع سے فائدہ اٹھاکر دودھ کی قیمتوں میں مزید پڑھیں