اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمرنہیں ہے،رانا ثنا

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کے مطابق اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں ہے۔  سی ڈی ایف کی مدت 5 سال ہے، 5 سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے مشیر وزیراعظم سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے مزید پڑھیں

صادق آباد احتجاج؛ علیمہ خان کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل محمد ملک نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف مزید پڑھیں

سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم مزید پڑھیں

بھارتی ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

لاہور: پاکستان نے ملیر جیل کراچی میں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے 57 سالہ بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیونورانا کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 19 مزید پڑھیں

عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات رولز کی خلاف ورزی پر بند ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے کیونکہ رولز میں واضح لکھا ہے کہ ملاقات میں جو بھی بات ہوگی اس کو پبلک نہیں کیا جا سکتا لہٰذا عظمیٰ خان کی ملاقات بھی مزید پڑھیں

چیزیں بہتری کی جانب جارہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل

اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اوراب پاکستان اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر ژپاروف کی ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم مزید پڑھیں

سب ٹھیک ہے، پاکستان اب ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں بہتری کی مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارتی ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی

لاہور: پاکستان نے گزشتہ ماہ ملیر جیل کراچی میں انتقال کرنے والے بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ 57 سالہ سیونو رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا اور اس حوالے سے پاکستانی حکام مزید پڑھیں

عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ، فیصل واوڈا خوشخبری سنانے والوں میں سب سے آگے

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل  حافظ عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو مبارک بادیتے ہوئے  کہا کہ اُن کا دیا گیا بیان 72 گھنٹے سے پہلے ہی درست ثابت ہوگیا ہے اور پہلے کی طرح ان کے آئندہ بیانات بھی حقیقت مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کا سینیٹ ضمنی انتخاب کیلیے عابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سابق وفاقی وزیر عابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ منظور کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کو پارٹی قیادت مزید پڑھیں