پاکستان معدنی وسائل، مقامی مٹیریل اور نوجوان افرادی قوت کےاعتبار سےدنیا سے کم نہیں، ڈاکٹر طاہر عرفان

پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AUST) کے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل، مقامی مٹیریل اور نوجوان افرادی قوت کے اعتبار سے دنیا سے کسی طور کم نہیں، تاہم نصاب کی ازسرِ نو ڈیزائننگ اور انوویشن کے بغیر ملک کا صنعتی اور تعلیمی سفر آگے نہیں مزید پڑھیں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو ’نازیبا اشارے، جنسی ہراساں‘ کرنےوالا پروفیسر گرفتار، مقدمہ درج

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل پر  ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) وہاڑی محمد افضل نے نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسکینڈل میں ملوث گرفتار پروفیسر یحییٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ پروفیسر کے خلاف سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت مزید پڑھیں

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ مزید پڑھیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس مزید پڑھیں

سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں

بلوچستان: پنجگور میں شہری گھر پر راکٹ حملہ، 2 بچے زخمی

پنجگور میں ایک شہری کے گھر پر راکٹ حملے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے چتکان کے رہائشی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنا کر راکٹ حملہ کیا۔ مذکورہ گھر حاجی ظفر سسولی کا بتایا جاتا ہے، جہاں پر لگاتار 2راکٹ داغے گئے، مزید پڑھیں

جی ایچ کیو حملہ کیس: زرتاج گل، عمر ایوب ، شبلی فراز 15 ملزمان کی جائیداد ضبط

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں سمیت 15اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام نامزد افراد کو پہلے ہی سنائی جانے والی مزید پڑھیں

معرکۂ حق سے پہلے پاک فضائیہ کی جرات مندانہ کارروائی نے دنیا کو حیران کردیا، ائیر چیف مارشل

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا مزید پڑھیں

عمران خان سے ملاقات کی اجازت، ڈاکٹر عظمیٰ خانم اڈیالہ جیل روانہ

 اسلام آباد: بانی  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم کو آج اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد وہ کچھ ہی دیر میں فیکٹری ناکے سے گیٹ نمبر 5 کی جانب روانہ ہوں گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور ان کی حالت بالکل معمول کے مطابق ہے۔ اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو مزید پڑھیں