بنوں: میرانشاہ روڈ پر فائرنگ سے  اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

بنوں کے مصروف علاقے میرانشاہ روڈ پر فائرنگ میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی سرکاری گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ، 2 مزید پڑھیں

کراچی میں لاپتا سب انسپکٹر لال بخش منظر عام پر آگیا

کراچی: گزشتہ روز سے لاپتا رہنے والے بن قاسم تھانے کے سب انسپکٹر لال بخش منظر عام پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب ایس ایچ او بن قاسم نے انہیں کمرے میں بلایا اور کہا کہ زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کریں، انکار پر ایس ایچ او مزید پڑھیں

پنجاب ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائی، 64 ہزار چالان اور 8 کروڑ سے زائد جرمانے ایک روز میں

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، جہاں ٹریفک پولیس مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے جن پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ترجمان مزید پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج  اور واک آؤٹ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتی حقوق بل منظور کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس میں ووٹنگ کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان روایتی شور شرابہ جاری رہا ۔ ایوان میں  160 اراکین نے بل کی حمایت کی جب کہ 79 اراکین نے مخالفت کی ، مزید پڑھیں

ایف بی آر نے ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپننگ ملز کے مالکان کو سیلز ٹیکس انوائسز بھیجی جا چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے مزید پڑھیں

پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش خبری

اسلام آباد: گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے  گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور مزید پڑھیں

کراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی: لانڈھی قذافی ٹاؤن کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤں اقصیٰ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مزید پڑھیں

ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جامع رپورٹ جاری

ریکوڈک منصوبہ سے ملکی معدنیات کی صنعت میں انقلاب، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)کی جامع رپورٹ جاری تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نایاب معدنیات سے مالا مزید پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح طلب

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے مزید پڑھیں

1971 معرکہ کمال پور؛ لیفٹیننٹ محمد علی نے دشمن کو کیسے پھنسایا؟

سن 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر محدود وسائل کے باوجود پاکستان آرمی کے جوانوں نے ملک کے دفاع کو مقدم رکھا۔ مشرقی پاکستان کے علاقے کمال پور کی سرحد پر دشمن کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔ دُشمن بھارت نے دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کی بٹالین سائز فورس کے مزید پڑھیں