اسلام آباد: حکومت کی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اہم آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت جمع کروائی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی جائزے کا اختیار آئین کا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
27ویں ترمیم بھی 26ویں کی طرح عوام سے پوشیدہ رکھی جا رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی ترامیم کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، عوام کو نہ 26ویں ترمیم کا علم تھا اور نہ ہی اب 27ویں ترمیم کے مندرجات سامنے آ رہے ہیں۔ مردان میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن مزید پڑھیں
سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد میں پولیس نے گرفتار کرلیا، حامد رضا متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور عدالت سے سزا یافتہ تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے، ان پر مزید پڑھیں
وزیراعظم دورہ پر آذربائیجان روانہ، ملکی معاملات نگرانی کی ذمہ داری ڈار کے سپرد
اسلام آباد:۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔ جہاں وہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور اس دوران دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان اہم ملاقاتیں متوقع مزید پڑھیں
کراچی میں ای چلان کیخلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست بھی دائر
کراچی: کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے بھی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے منصف جان گجر ایڈووکیٹ کے توسط سے آئینی درخواست دائر کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ای چالان اور بھاری جرمانے غیر قانونی اور ظالمانہ مزید پڑھیں
کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا
کرک میں سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔ 4 مزید پڑھیں
سندھ میں پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہری سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کیمروں کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مزید پڑھیں
اسلام آباد میں شہری کی ضبط لینڈ کروز کراچی میں کمشنر اِن لینڈ کے پاس ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شہری کی ضبط کی گئی لینڈ کروزر کراچی میں ان لینڈ کمشنر کے پاس موجود ہے جبکہ عدالت نے کلیکٹر کسٹمز اور ممبر لیگل کسٹمز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے مزید پڑھیں
کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا مزید پڑھیں
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ایک نئی آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 ججز ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قدم ملک کے عدالتی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات کا حصہ ہے اور اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات بھی جاری مزید پڑھیں