پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی، عالمی بینک کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مزید پڑھیں

اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ انہوں نے عالمی مزید پڑھیں

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی جمعرات کو ہوگی

اسلام آباد : پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ مزید پڑھیں

88فیصد غزہ اہل فلسطین سے خالی ۔ اسرائیل نے شہر کا 70 فیصدحصہ تباہ کر دیا

غزہ: اسرائیل کے جبری انخلا کے احکامات اور مسلسل بمباری و دھماکوں کے نتیجے میں غزہ کی زمین کا 88فیصد سے زائد حصہ اہلِ فلسطین سے خالی کرایا جا چکا ہے۔ اب محصور عوام کو محض 12فیصد علاقے میں ٹھونسنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق قابض اسرائیل مزید پڑھیں

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کا دورہ

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مزید پڑھیں

آغا خان یونیورسٹی سمپیکٹ 2025، پاکستان اور مشرقی افریقہ میں سمیولیشن تعلیم کے فروغ کا عزم

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی مزید پڑھیں

فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حماس کی گنجائش نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں امن چاہتے ہیں، فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حما س کی گنجائش نہیں۔اقوام متحدہ کے وجود کا مقصد کیا ہے، یہ ادارہ اپنی استعداد کار کے مطابق کام نہیں کررہا، سات ماہ میں سات جنگیں رکوائیں، غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، روس مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ کے تحت امداد دینے سے انکار

لاہور: پنجاب حکومت نے واضح کردیا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے نہیں بلکہ صوبائی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی اور بنگلادیشی سفارتکاروں کی ملاقات، سرمایہ کاری پر اتفاق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔ ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات قائم مزید پڑھیں

امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نے وزیر ریلوے سے ملاقات کی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی مزید پڑھیں