اداکارہ صبور علی نے اپنی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ان تصاویر میں بہنوں کے درمیان گہری محبت اور خوشگوار لمحات صاف جھلکتے نظر آئے۔ صبور علی نے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام مزید پڑھیں
زمرہ: شوبز
پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم ’بارڈر 2‘ پر جاوید اختر کی شدید تنقید
پاکستان کی مخالفت میں اندھا بالی ووڈ نیا مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھا، پرانی فلموں اور گانوں پر ہی اکتفا کرنے پر اپنے ہی لوگ تنقید کرنے لگے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے پاکستان مخالف فلم ’بارڈر 2‘ بنانے والوں پر سخت تنقید کی مزید پڑھیں
ریچل میک ایڈمز کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار سے نواز دیا گیا
کینیڈین اداکارہ ریچل میک ایڈمز کو ہالی وڈ واک آف فیم پر ان کا ستارہ عطا کیا گیا جو ان کی دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل ہے۔ 20 جنوری 2026 کو لاس اینجلس کے ہالی وڈ بلیوارڈ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں میک ایڈمز کے ہمراہ مشہور مزید پڑھیں
خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت
ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ آمنہ عروج کی ضمانت عدالت نے تین لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ملزمہ نے مزید پڑھیں
ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے نے ایسا کیا کیا؟ جسے والدین کا بدترین خواب کہا جارہا ہے
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار سر ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے نے والدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے صلح نہیں کرنا چاہتا جب کہ اس بیان پر فٹبالر کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔ دنیا کے معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکہم مزید پڑھیں
شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل کیوں چھینا؟ ویڈیو وائرل
ریاض میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈز تقریب کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا اسٹیج پر اپنے مداح کے ہاتھ سے موبائل لینا سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اسٹیج پر مداحوں نے کنگ خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم شاہ رخ خان نے موبائل مزید پڑھیں
2026 میں 2016 کی یادیں، لوگ ایک دہائی پیچھے کیوں لوٹ رہے ہیں؟
سوشل میڈیا پر ان دنوں 2016 ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے اور دنیا بھر کے صارفین ماضی کی یادوں میں کھوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور یادگار لمحات دوبارہ شیئر کیے جا رہے ہیں، جنہیں غیرمعمولی توجہ اور پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ رجحان صرف عام صارفین تک محدود مزید پڑھیں
’یہ صرف آگ نہیں تھی‘، سانحۂ گل پلازہ پر شوبز شخصیات کا دکھ کا اظہار
کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے نے نہ صرف شہریوں بلکہ پورے پاکستان کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ہفتے کے اختتام پر جب شعلوں میں گھری عمارت کی تصاویر موبائل اسکرینز اور ٹی وی چینلز پر سامنے آئیں تو ہر طرف افسوس اور بے یقینی کی کیفیت تھی۔ اس سانحے مزید پڑھیں
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ گزشتہ رات ممبئی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے سے بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا بیرونِ ملک سفر سے واپس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ سے جوہو میں واقع اپنے گھر جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق رات مزید پڑھیں
مریم اورنگزیب کا نیا انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا، بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس کی تعریف
کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ زارا نور عباس نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ’ٹرانسفارمیشن‘ کی تعریف کردی۔ حال ہی میں مریم اورنگزیب کی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں مزید پڑھیں