بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے؛ نیلم منیر

خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر مزید پڑھیں

حب الوطنی میں وقار لازم ہے، افتخار ٹھاکر کا بھارتی پنجابی فلموں میں کام سے انکار

اسٹیج اور ڈراما انڈسٹری کے مقبول مزاحیہ اداکار اور میزبان افتخار ٹھاکر نے بھارت کی پنجابی شوبز ستاروں کو کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے نفرت آمیز بیانات دینے والے بھارتی فنکاروں اور سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہو یا حب الوطنی، شائستگی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے مزید پڑھیں

الفا براوو چارلی میں "گُل شیر” کا کردار کیسے ملا؟ کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتادیا

پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں سنہرے دن اور الفا براوو چارلی سے شہرت پانے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔ سابق کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ الفا براوو چارلی میں سب سے مشہور ہونے والا کردار گل شیر انھیں کس طرح ملا تھا۔ کرنل قاسم شاہ مزید پڑھیں

اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا مزید پڑھیں

پاکستانی ریسکیو تھرلر ڈاکیومنٹری ‘ہنگنگ بائے اے وائر’ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئی

پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو مزید پڑھیں

ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو کھڑے ہوکر تالیاں بجانے پر مجبور کردیا

فرنچائز "مشن: امپاسیبل” کی نئی فلم Mission: Impossible – The Final Reckoning میں ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجوانے پر مجبور کر دیا۔ ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم کو کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کے مزید پڑھیں

ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا ہے یہ ایک ایسی مہم ہے مزید پڑھیں

علی ظفر کو بھی بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا گیا

  حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کی بالی ووڈ فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کے فلم اور گانون کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بالی ووڈ میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ان کی فلموں اور گانوں مزید پڑھیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کا ثقافتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

 پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر فلمی وفود کا مزید پڑھیں

اقرا عزیز وائرل ویڈیو میں بچے پر سرعام تشدد کرنے والے والد پر شدید برہم

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز بچے پر سرعام تشدد کرنے والے والد پر شدید برہم ہوگئیں۔ اداکارہ اقرا عزیز نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر شدید ردعمل دیا ہے، جس میں ایک باپ کو اپنے کم سن بیٹے کو سرِ عام تھپڑ مارتے دیکھا گیا مزید پڑھیں