امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

ویب ڈیسک —  امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن نے بدھ کے روز پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں سے بحالی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور آب وہوا کی تبدیلی سے نبرد آزما پاکستان کی امداد مزید پڑھیں

یوکرین روسی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، حمایت پر ہر امریکی کا شکریہ: زیلنسکی

واشنگٹن ڈی سی —  یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے روس کا یوکرین پر حملہ دنیا کی جمہوریت کے لیے ایک امتحان ہے۔ امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلحے اور مالی امداد کی صورت میں یوکرین کی مزید مدد کرے اور روس پر مزید سخت تعزیرات عائد کرے۔ بدھ کی شب مزید پڑھیں

امریکہ اور کینیڈا شدید برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک —  امریکہ کرسمس کی تعطیلات کے آغاز پر ایک بڑے برفانی طوفان کا سامنا کر رہا ہے ۔ موسم کی شدت کے باعث جمعرات کو دو ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جب کہ امریکہ اور کینیڈا میں لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے مزید پڑھیں

امریکہ یوکرین کو مزید 45 ارب ڈالر اور پیٹریاٹ میزائل دے گا

ویب ڈیسک —  امریکی ایوانِ نمائندگان نے یوکرین کے لیے مزید 45 ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح امریکہ ، روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بھی فراہم کرے گا۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے اس امداد کی منظوری امریکی سینیٹ کی جانب سے حکومتی مزید پڑھیں

بھارت نے چین سے ملحق سرحد تک سرنگ کی تعمیر تیز کر دی

ویب ڈیسک —  بھارت کی ” بارڈر روڈز آرگنائزیشن "کے ایک انجینئر نے18 دسمبرکو کہا ہےکہ شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں سیلا پاس سرنگ کی تعمیر زورو شور سے جاری ہے ۔ اپنی تکمیل کے بعد اس سرنگ کے ذریعے توانگ ضلع تک ہر موسم میں رابطہ قائم رکھا جا سکے گا۔ اس ضلع مزید پڑھیں

بھارت: تاج محل کو ایک کروڑ روپے سے زائد کے پراپرٹی اور واٹر ٹیکس کے نوٹسز جاری

نئی دہلی —  بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کو اس کی 370 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پراپرٹی اور واٹر ٹیکس کے سلسلے میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ نوٹس آگرہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس کی مزید پڑھیں

سری لنکا: 104 روہنگیا پناہ گزینوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

ویب ڈیسک —  سری لنکا کی بحریہ نے شمالی ساحل کے قریب کھلے سمندر میں 104 روہنگیا پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے اس وقت بچا لیا جب سمندری طوفان کی وجہ سے ان کی کشتی خراب ہونے کے بعد لہروں پر ہچکولے کھا رہی تھی۔ میانمار میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد سیکیورٹی مزید پڑھیں

طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین کا داخلہ روک دیا، امریکہ اور برطانیہ کی مذمت

ویب ڈیسک —  طالبان حکومت کی وزارت تعلیم نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اس نے فوری طور پر یونیورسٹیوں میں طالبات کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے طالبان کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان کی اعلی تعلیم کی وزارت کے ایک مزید پڑھیں

کرونا کے بڑھتے خطرے کے درمیان راہل گاندھی کی یاترا دہلی پہنچ گئی

نئی دہلی —  کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ہفتے کی صبح ہریانہ کی طرف سے دہلی میں داخل ہوئی۔ بڑی تعداد میں کانگریس کے رہنماؤں، کارکنوں اور عام لوگوں نے بدرپور بارڈر پر اس کا خیرمقدم کیا۔ یاترا شام کے وقت تاریخی لال قلعے میں ختم ہوگی۔ کانگریس کی سابق مزید پڑھیں

کینیڈا ، برفانی طوفان،100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ٹورنٹو:کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں برفانی طوفان کے باعث 100سے زائدگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈا میں کئی شہروں کو برف کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اونٹاریو میں شدید برفباری کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ لندن اور ٹلبری کے درمیان ہائی وے مزید پڑھیں