امریکہ میں کئی تنظیمیں نئے افغان مہاجرین کی امداد اور آبادی کاری میں مدد کر رہی ہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں کمیونٹی نے یہاں آنے والے 70 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین کی اکثریت کے لیے پہلی عید کو آرام دہ اور خوشگوار بنانے کی مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
‘سعودی عرب امریکہ کا دیرینہ ساتھی رہا ہے’
بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ میں روس یوکرین جنگ اور بھارت میں مذہبی آزادیوں کی صورت حال سمیت کئی اہم معاملات پر سوالات کیے گیے۔ اس بارے میں جانتے ہیں وائس آف امریکہ کی مونا کاظم شاہ سے۔
شمالی کوریاکا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ،عالمی تشویش میں اضافہ
پیانگ یانگ: شمالی کوریا اپنے اوپر عائد پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سال اپنے ہتھیاروں کے مسلسل تجربات کررہا ہے۔ بڑی طاقتوں کو خدشہ ہے کہ پیونگ یانگ جوہری تجربات بحال کرنے کی تیاری کرر ہا ہے۔ شمالی کوریا نے بدھ کے روز اپنے مشرقی ساحل سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ مزید پڑھیں
طالبان کی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت
کابل: افغان طالبان کی حکومت نے ہرات میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے افغانستان کے سب سے ترقی یافتہ شہر ہرات کے حکام سے ڈرائیونگ اسکولوں کے انسٹرکٹرز کو ہدایت دی ہیں کہ وہ خواتین کو لائسنس جاری کرنا روک دیں۔ڈرائیونگ اسکولوں مزید پڑھیں
روس نے وزیر اعظم سمیت 63 جاپانی حکام پر پابندی عائد کردی
ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے جاپان کے وزیر اعظم سمیت 63 حکام پر ملک میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق روسی ‘‘بلیک لسٹ’’ میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کاشیدا، جاپانی وزیر خارجہ یوشیماس ہایاشی اور جاپان کے اعلیٰ عہدے دار، میڈیا کے نمائندے، ماہرین اور عوامی شخصیات مزید پڑھیں
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہیٹ اسٹروک سے ابتک 25افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں مارچ کے آخر سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں اب تک درجہ حرارت 42 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مظاہرین کے پائوں پر گولیاں مارنے کا کہا تھا، سابق وزیر دفاع کا انکشاف
واشنگٹن: امریکا کے سابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیا آپ ان کے پیر پر گولی نہیں مار سکتے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق وزیر دفاع مارک ایسپر کی کتاب ’’ ایک مقدس مزید پڑھیں
یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی لڑ رہے ہیں‘روس کا دعویٰ
ماسکو :روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نیدعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ اسے ماسکو نازی کے طور پر بیان کرتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے حال ہی میں نازی رہ نما ایڈولف ہٹلر کی اصلیت کے بارے مزید پڑھیں
سویڈن میں جنگی جرائم کے شْبے میں گرفتار سابق ایرانی عہدہ دار کیخلاف مقدمے کی کارروائی ختم
تہران:اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں سزائے موت پانے والے ایک سویڈش ایرانی شہری کو رواں ماہ پھانسی دینے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ سویڈن میں جنگی جرائم کے شْبے میں گرفتار ایک سابق ایرانی عہدہ دار کے خلاف مقدمے کی کارروائی ختم ہوگئی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مزید پڑھیں
کورونا سے 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، 55 ہلاک
نئی دہلی:بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4,30,91,393 مزید پڑھیں