چین نے جبری مشقت سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کر دی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جبری مشقت سے متعلق 2مختلف بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیم خودمختار ریاست سنکیانگ کے علاقے میں اقلیتوں کے ساتھ بیجنگ کے سلوک پر مغربی دباؤ اور تنقید کے تناظر میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ چین میں قانون سازوں نے اپنے ایک اہم مزید پڑھیں

حملے کے خوف سے امریکی کانگریس کی عمارت خالی کرالی گئی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فضائی مشقوں کے دوران چھاتا بردار فوج اترنے پر شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس موقع پر انجانے حملے کے خوف سے امریکی کانگریس کی عمارت خالی کرالی گئی۔ ادھر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اس اقدام کو فضائیہ کی مزید پڑھیں

بھارت ، عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف انہدامی مہم جاری

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار نے مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف مسلمانوں کے گھر اور مسجد کے قریب بنی دکانیں گرا دیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں انسداد تجاوزات آپریشن کو روکنے کا حکم دیا تھا،تاہم اس کے باوجود بی جے پی کی انتہاپسند بلدیہ مزید پڑھیں

موساد کے 3جاسوس گرفتار کر لیے ، ایران کا دعویٰ

تہران (ا نٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیلی انٹیلی جنس کے 3جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق زیر حراست افراد پر حساس اور خفیہ معلومات چرانے کا الزام ہے۔ انہیں جنوب مشرقی ایرانی صوبے سیستان اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیااور ان مزید پڑھیں

مصری اور ہسپانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

میڈرڈ: ہسپانوی وزیر خارجہ اپنے مصر ی ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کررہے ہیں میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے ہسپانوی ہم منصب جوز مینوئل الباریس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ مزید پڑھیں

ہیٹی: چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے 6 افراد ہلاک

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں سڑک پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کے گرد شہری جمع ہیں پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ایک چھوٹا طیارہ گنجان آباد سڑک پر گر کر تباہ وہ گیا،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ شہری ہوابازی کے مزید پڑھیں

سعودی عرب: مقابلہ قرات میں مراکش کے یونس مصطفی کی پہلی پوزیشن

سعودی عرب میں مقابلہ قرات میں اول آنے والے یونس مصطفی 50لاکھ ریال کا انعام وصول کررہے ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں مقابلہ قرات میں مراکش کے یونس مصطفی غریبی نے اول پوزیشن حاصل کرکے 50لاکھ ریال کا انعام حاصل کرلیا۔ برطانیہ کے محمد ایوب آصف دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ مزید پڑھیں

برطانوی وزیر اعظم کا دورئہ بھارت‘ تاجروں سے ملاقات

احمد آباد: برطانوی وزیراعظم کو بھارتی ریاست گجرات میں مقامی تاجر کتاب کا تحفہ دے رہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم 2روز دورے پر بھارت پہنچ گئے،جہاں انہوں نے مقامی تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے میں وہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی مزید پڑھیں

گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا اکشے کو مہنگا پڑ گیا، مداحوں کی تنقید کے بعد معافی مانگ لی

کراچی —  دنیا بھر میں فن کارمتعدد برینڈز کے ٹیلی ویژن کمرشلز (ٹی وی سی) میں کام کرکے اپنے مداحوں کو اس برینڈ کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حال ہی میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کو ایک اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اکشے کمار کے چاہنے والے ان مزید پڑھیں

مفتی تقی عثمانی کا افغان طالبان کے نام خط، لڑکیوں کی تعلیم کے انتظامات کی اپیل

ویب ڈیسک —  پاکستان میں دیوبندی مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوند کے نام اپنے خط میں شرعی قوانین کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کے لیے انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا مزید پڑھیں