جرمنی وزیر خارجہ کا اسرائیل سے فوری طور پر غزہ میں انسانی رسائی دینے کا مطالبہ

نیویارک: جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان وادیفول نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں محفوظ انسانی رسائی کو یقینی بنائے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل سے اپنا فوری مطالبہ دہراتے ہیں کہ وہ غزہ میں محفوظ انسانی رسائی کی اجازت دے، جرمنی اقوام متحدہ مزید پڑھیں

یورپ فوری طور پر روسی تیل و گیس کی درآمد بند کرے، یوکرینی صدر کا مطالبہ

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے تیل اور گیس کی درآمد فوری طور پر بند کریں کیونکہ ان کے مطابق ان وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی براہِ راست جنگ پر خرچ کی جارہی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق زیلنسکی نے کہا کہ یورپ مزید پڑھیں

 اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان کا واضح مؤقف

کابل: افغانستان نے پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیہ پر باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق عبوری حکومت کے ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ غیر ملکی فوجی اڈوں کے مزید پڑھیں

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ: سیکڑوں ڈرون اورمیزائل داغ دیئے

ماسکو: روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس نے یوکرین پر بڑاحملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں کا احتجاج، جے شنکر کے خطاب کے دوران بھارتی مظالم کی مذمت

نیویارک، 28 ستمبر 2025 – اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر سینکڑوں کشمیری تارکین وطن اور ان کے حامیوں نے جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی قبضے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ فرینڈز آف کشمیر اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام یہ مظاہرہ اس وقت ہوا جب بھارتی مزید پڑھیں

محمدﷺ کےنام پرگولی بھی کھاسکتے ہیں،رہنماسماج وادی پارٹی

لکھنو: اتر پردیش میں ’آئی لو محمد‘ پر اٹھے تنازعے کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے اس کے لیے ریاستی پولیس کی کارروائی کو ذمہ دار قرار دیا۔ سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے کہا کہ کانپور میں پولیس کی کارروائی نے عوام میں غصہ اور اشتعال پیدا مزید پڑھیں

سلامتی کونسل: ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین و روس کی قرارداد مسترد

اقوام متحدہ:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی، جس پر پاکستان، روس اور چین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ مزید پڑھیں

چین کے خلاف امریکی AI ہتھیار پروگرام اپنے اہداف حاصل نہ کرسکا

امریکی پینٹاگون کا “ریپلیکیٹر” منصوبہ  جس کا مقصد بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے عسکری خطرے سے نمٹنے کے لیے ہزاروں خودکار ڈرونز اور اے آئی سے لیس ہتھیار مہیا کرنا تھا  متعدد تکنیکی، انتظامی اور مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مزید پڑھیں

غزہ میں نسل کشی، بدقسمتی سے دنیا کچھ نہیں کررہی، صدر بنگلادیش

نیویارک:۔ بنگلہ دیشی عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی دن کی روشنی میں اور سب کے سامنے ہورہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی صدر محمد یونس نے مزید کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مزید پڑھیں

خالصتان تحریک میں نئی شدت، سکھ فار جسٹس کا ریفرنڈم کرانے کا اعلان

اوٹاوا:۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ریاستی جبر اور ہندوتوا نظریے کی شدت پسندی کے خلاف خالصتان تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے بھارت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کرانے مزید پڑھیں