بیروت (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ سال اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی 23 فروری کو تدفین کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کےموجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
شام کے عبوری صدر حمایت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شام کے عبوری صدر نے مزید پڑھیں
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر؛ میکسیکو، کینیڈا اور چین سے درآمدات پر ٹیرف عائد
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ کے پڑوسی ممالک کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فی صد اور چین سے درآمدات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ مزید پڑھیں
افغانستان کے اثاثوں پر امریکہ کا دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہے: طالبان
اسلام آباد —کابل میں برسرِ اقتدار طالبان نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کو دوبارہ تحویل میں لینے کے دعوؤں کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام ناقابلِ قبول ہوگا۔ افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کی معاشی امور کی وزارت نے جمعے مزید پڑھیں
سرد موسم میں پرندوں کی بھارت ہجرت
وسطی ایشیائی ممالک میں سردی کی شدت کے سبب آبی پرندے ہر سال خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کا رخ کرتے ہیں۔ ہجرت کرنے والے پرندوں کی ایک بڑی تعداد ریاست ہماچل پردیش میں تالابوں کے کنارے پہنچتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال 37 اقسام کے ہزاروں پرندے مزید پڑھیں
ترک وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو
انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس دوران تُرک وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کے ساتھ علاقائی پیش رفت اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ گفتگو میں شام کے سیاسی اتحاد کے لیے دونوں ممالک کی حمایت پر مزید پڑھیں
ملائیشیا: شیروں کے اعضا بیچنے والے اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں شیروں کے اعضا بیچنے والے اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ملک میں شیر وں کی ایک نایاب نسل تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر شکار ہے۔ شکاری شیروں کے مختلف اعضا کو دوسرے ممالک میں اسمگل کر دیتے ہیں۔ پابندیوں اور مزید پڑھیں
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارتِ تجارت
چین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے تاہم سچ یہ ہے کہ تجارتی جنگ میں ایسے اقدامات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور اس جنگ میں کوئی فاتح بھی نہیں ہوتا۔ امریکی صدر کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے خلاف ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، توقعات کے مطابق، کینیڈا، چین اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت چین سے آنے والی تمام اشیا و خدمات پر 10 فیصد جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا و خدمات پر مزید پڑھیں
امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی پر بھارتی میڈیا کا واویلا
امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر تمام متعلقہ ممالک پریشان ہیں مگر بھارتی میڈیا نے کچھ زیادہ ہی شور مچا رکھا ہے۔ جو لوگ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اُن کے لیے کام کرنا اور رہنا ہمیشہ ایک بڑا دردِ سر رہا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو مزید پڑھیں