یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی اپیل کے بعد دنیا بھر سے ہزاروں لوگ رضاکارانہ طور پر روس کے خلاف لڑائی میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ ان افراد میں امریکہ اور کینیڈا کے شہری بھی شامل ہیں۔ مزید تفصیل میکسم موسکالکوو کی اس رپورٹ میں۔
زمرہ: امریکہ
‘اب ڈرائیو کرنے سے پہلے سوچنا پڑے گا۔’ امریکہ میں پٹرول کی قیمتیوں میں بھاری اضافہ
امریکہ کے بیشتر حصوں میں پٹرول کی قیمت ساڑھے چار ڈالر فی گیلن کے قریب پہنچ گئی یعنی ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے کچھ زیادہ ہے۔ یہ اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور اس سے امریکی کتنے پریشان ہیں؟ دیکھیے آعیزہ عرفان کی رپورٹ میں۔
امریکہ کا ایک مسلم قبرستان جہاں ‘مفت زمین دی جاتی ہے’
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ملحق ریاستوں میری لینڈ اور ورجینیا کے کئی قبرستانوں میں کچھ حصہ مسلمانوں کی تدفین کے لیے مختص ہے۔ لیکن ریاستِ ورجینیا میں ایک ایسا قبرستان بھی ہے جو صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ہے۔ مزید تفصیل فائزہ بخاری سے ‘سمپلی امریکہ’ میں۔
روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے؛ امریکہ کا انتباہ
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے اپنے استعمال کی بنیاد ڈالنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے۔
سور کا دل لگوانے والا دنیا کا پہلا شخص چل بسا
کئی دہائیوں سے ڈاکٹر زندگی بچانے والے ٹرانسپلانٹ کے لیے جانوروں کے اعضا کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بینٹ ہیگر میری لینڈ کا رہنے والا ایک عام مزدور تھا ۔ انھوں نے اس تازہ ترین تجربے کے لیے خود کو صرف اس لیے پیش کیا تھا کہ دوسری صورت میں ان کے بچنے مزید پڑھیں
زہریلے سانپ اور چھپکلیاں کپڑوں میں چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پکڑے جانے والے جانوروں میں9سانپ اور 43سونڈ والی چھپکلیاں شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان میں سے کچھ نہایت خطرناک اقسام کے سانپ تھے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو
عالمی تجارت کی غیر یقینی صورتحال میں بدھ کو روسی تیل کی درآمد پر امریکی پابندی اور روس کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کے انخلا کے لیے سیز فائر کے اعلان کے بعد تیل کی عالمی قیمت 125ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ بعض تاجروں حلقوں کا خیال تھا کہ روسی تیل کی درآمدپر مزید پڑھیں
دنیا کو لاحق خطرات پر امریکی کانگریس میں سماعت
امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے دنیا بھر میں امریکہ کو در پیش خطرات کے بارے میں اپنی سالانہ سماعت کی جس میں امریکی انٹیلی جنس اداروں کے اعلی عہدے داروں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو درپیش موجودہ سیکیورٹی خطرات کے بارے میں اپنے تجزئیے پیش کیے۔ یہ سماعت دنیا بھر مزید پڑھیں
چینی نژاد خاتون کا امریکی کانگریس تک کا سفر
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کانگریس جوڈی چو امریکہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے آباؤ اجداد کا تعلق چین سے ہے۔ انہوں نے سیاست میں قدم کیسے رکھا؟ جوڈی چو کا امریکی کانگریس تک کا سفر جاننے کے لیے سعدیہ زیب رانجھا کی رپورٹ دیکھیے۔
یوکرین کے لیے آنے والے دن ‘بھیانک’ ہو سکتے ہیں: امریکی خفیہ اداروں کا انتباہ
امریکی خفیہ اداروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روسی جارحیت کے باعث یوکرین کے لیے آنے والے دن ‘بھیانک’ ہو سکتے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی گئی عالمی پابندیوں اور یوکرین میں مطلوبہ نتائج کے حصول میں تاحال ناکامی سے صدر پوٹن کیف کے مزید پڑھیں