پچھلے برس اگست میں افغانستان میں قبضے کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مطالبوں کو مانتے ہوئے اقرار کیا تھا کہ وہ ایسے تمام افراد جن کے پاس مکمل دستاویزات ہیں، ملک سے نکلنے کی اجازت دیں گے۔
زمرہ: امریکہ
‘روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے’
صدر بائىڈن نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں امریکہ کے معاشی ایجنڈے اور روس یوکرین تنازع پر بھی بات کی۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ امریکہ کی تعمیر نو کے منصوبے کے لیے امریکی مصنوعات خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اور انہیں امید ہے کہ جب امریکہ میں بنی مصنوعات خریدی مزید پڑھیں
عالمی بینک نے منجمد افغان ٹرسٹ فنڈ میں سے ایک ارب ڈالر کے استعمال کی اجازت دے دی
ایک بیان میں بینک نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ضروری بنیادی خدمات کی فراہمی، کمزور افغانوں کو تحفظ فراہم کرنا، افرادی سرمائے اور اہم اقتصادی وسماجی خدمات کے تحفظ میں مدد دینا ہے؛ اور اس سے مستقبل میں امداد کی ضرورت میں کمی آئے گی
اسٹیٹ آف دا یونین خطاب: امریکی معیشیت اور روسی جارحیت کے مقابلے کے لیے ٹھوس اقدامات کا اعلان
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں روس اور یوکرین کے تنازع پر بھی بات کی۔ صدر بائیڈن نے امریکہ کی معاشی صورت حال کو مضبوط کرنے اور روسی جارحیت کے مقابلے کے لیے کن ٹھوس اقدامات کا ذکر کیا؟ جانتے ہیں نیلوفر مغل سے۔
بائیڈن کے خطاب پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن قانون سازوں نے کیا کہا؟
خارجہ پالیسی کے حوالے سے قانون ساز روس کے یوکرین پر حملے کی مخالفت کرتے نظر آئے لیکن اس اہم مسئلے پربھی دونوں جانب سے مختلف طریقۂ کار کی حمایت کی گئی جب کہ امریکہ کے اندرونی مسائل کے حل پر دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے مکمل طور پر متضاد رائے کا اظہار کیا۔
امریکہ: منشیات سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ
امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں جون 2020 سے مئی 2021 کے درمیان منشیات کی اوور ڈوز کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ یہ تعداد گن وائلنس اور ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں مزید پڑھیں
کابل میں گھر گھر تلاشی کی مہم: ‘طالبان اپنے سیاسی حریفوں کو تلاش کر رہے ہیں’
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی جانب سے گزشتہ چند روز سے رہائشی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان کے مطابق یہ آپریشن ‘سماج دشمن عناصر’ کی نشاندہی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیا گھرگھر تلاشی کے ذریعے طالبان اپنے سیاسی حریفوں کو تلاش کر رہے ہیں؟ جانیے امریکہ مزید پڑھیں
صدر بائیڈن کا پہلا ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب
امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے منگل کو اپنا پہلا ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب کیا۔ اس خطاب میں صدر بائیڈن نے روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا اور وضاحت کی کہ ماسکو کے مقابلے لیے امریکی فوج کو یوکرین نہیں بھیجا جائے گا۔ ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب کے مزید پڑھیں
’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب: صدربائیڈن کا روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کو اعلان کیا کہ واشنگٹن تمام روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کررہا ہے جبکہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو خبر دار کیا کہ انہیں یوکرین پر حملے کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔ امریکی کانگریس سے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب مزید پڑھیں
صدر بائیڈن کا روس کے لیے فضائی حدود بند کرنے اور فوج یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان
صدر بائیڈن نے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو خبردار کیا کہ انہیں یوکرین پر حملے کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روسی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرکے ماسکو کو مزید الگ تھلگ کر دیں گے۔