تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

تیل کی قیمتیں حال ہی میں اس خدشے کی وجہ سے بڑھی ہیں کہ یوکرین پر روس کے حملے سے اس کی رسد میں اضافہ ہوجائے گا، جو پہلے ہی بڑھی ہوئی تھی ۔ روس دنیا کا سب سے بڑا توانائی پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے

امریکیوں کی اکثریت بائیڈن کی یوکرین پالیسی سے متفق

امریکی شہریوں کی جانب سے صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کی جا رہی ہے۔ تاہم تمام امریکی روس کے خلاف پابندیوں سے متفق نہیں ہیں۔ تفصیلات دیکھیے اس رپورٹ میں۔

امریکہ: جنسی زیادتی کے مجرم کامیڈین بِل کوسبی پر مبنی دستاویزی سیریز

امریکہ کے معروف کامیڈین بل کوسبی کو سن 2018 میں جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ان پر درجنوں خواتین نے زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے۔ بل کوسبی خاندانی اقدار اور تعلیم کو فروغ دینے والے شو کے میزبان سے ریپ کے مجرم تک کیسے پہنچے؟ اس موضوع پر ایک دستاویزی سیریز مزید پڑھیں

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی

خام تیل کی امریکی تھوک مارکیٹ میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں خام تیل کی قیمت پانچ ڈالر 21 سینٹ کے اضافے سے 120 ڈالر 89 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل جولائی 2008 میں ایک موقع پر خام تیل کی قیمت 145 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل کی سطح پر دیکھی گئی تھی۔

امریکہ: سپریم کورٹ کے لیے پہلی سیاہ فام خاتون جج کی نامزدگی امید کا پیغام

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے 2020 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریاست کی جانب سے عوام کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پہلا وکیل نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون سیاہ فام کو بینچ کے لیے نامزد کریں مزید پڑھیں

عالمی بینک نے منجمد افغان ٹرسٹ فنڈ میں سے ایک ارب ڈالر کے استعمال کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک —  عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے منگل کو منجمد افغان ٹرسٹ فنڈ میں سے فوری طور پر تعلیم ، زراعت ، صحت اور خاندانی پروگراموں کی مالی معاونت کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کے استعمال کےمنصوبے کی منظوری دےدی ہے۔ اس منصوبے کے تحت رقوم کی تقسیم کے سلسلے میں مزید پڑھیں

امریکہ کا طالبان سے افغان شہریوں پر سفری پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک —  طالبان کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے نفاذ اور افغانستان سے انخلا کی پروازوں کی بندش کے بعد امریکی حکام طالبان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہوئے ان افغان شہریوں کو جو ملک سے نکلنا چاہتے ہیں محفوظ راستہ فراہم کریں۔ پچھلے برس اگست مزید پڑھیں