امریکی سینیٹ سے وزیرِ خارجہ کی منظوری: مارکو روبیو ٹرمپ کابینہ کے پہلے رکن بن گئے

ویب ڈیسک—ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دن ہی امریکہ کی سینیٹ نے ملک کے نئے وزیرِ خارجہ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ سینیٹ سے توثیق کے بعد مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے پہلے رکن بن گئے ہیں۔ سینیٹ میں پیر کو مارکو روبیو کی توثیق کے لیے ووٹنگ مزید پڑھیں

صدارت کا منصب سنبھالنے پر ٹرمپ کو عالمی رہنماوں کی مبارک باد

ویب ڈیسک —  پیر کو امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ” کیوں کہ مسٹر ٹرمپ نے بارہا کہا کہ وہ روس۔ یوکرین جنگ کو ختم کر دیں گے، اس لیے ہم بطور ترکیہ اس سلسلے مزید پڑھیں

ٹرمپ کے ساتھ دو ریاستی حل پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں: محمود عباس

ویب ڈیسک —  فلسطینی صدر محمود عباس نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیر کے روز ان کی حلف برداری پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لیےکام کرنے کو تیار ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ایجنس وفا میں شائع ایک بیان میں عباس نے کہا مزید پڑھیں

مارٹن لوتھرکنگ کا یوم پیدائش اورحلف برداری تقریبات ایک ساتھ: صدر ٹرمپ کاانکے خواب کو حقیقت بنانے کا عزم

ویب ڈیسک —  امریکہ میں اس سال 20 جنوری کو ایک ساتھ دو تقریبات ہوئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کی تحریک کے قائد مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کے سالگرہ کا دن منایا گیا۔ کنگ جونیئر کی مزید پڑھیں

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات میں امریکی گلوکارہ کیری انڈر ووڈ

ویب ڈیسک —  امریکہ کی معروف کنٹری میوزک اسٹار، کیری انڈر ووڈ نے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں پرفارم کیا اور 1970 کی دہائی میں ہٹ نغمے پیش کرنے والے بینڈ ولیج پیپل نے حلف برداری کی تقریبات میں پرفارم کیا۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق انڈر ووڈ، جنہوں نے اپنے کیرئیر مزید پڑھیں

صدر ٹرمپ نے پیرس کلائمیٹ چینج معاہدے سے علیحدگی سمیت متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے

ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ مزید پڑھیں

امریکہ میں آتشزدگی،جھوٹی کہانیاں،عوامی نفسیات اورسازشی تھیوریز

محمد ہارون عباس قمر جب کسی قوم کو قدرتی یا انسانی آفات کا سامنا ہوتا ہے، تو اس کے سماجی اور نفسیاتی اثرات نہایت گہرے ہوتے ہیں۔ عوام کا ردعمل اکثر ایسے نظریات اور کہانیوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جو ان کے جذبات کو تسلی دے سکیں۔ آتشزدگی کے واقعات کے دوران خوف، مزید پڑھیں

جو بائیڈن کی ڈاکٹر فاؤچی اور جنرل مارک ملی کے لیے صدارتی معافی

سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے اپنی صدارتی مدت کے آخری گھنٹوں میں آئینی طور پر حاصل اختیارات کے تحت ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، ریٹائرڈ جنرل مارک ملی اور کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی میں شامل ارکان کو صدارتی معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مزید پڑھیں

تصاویر: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری

ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپٹل ہل میں منعقد ہوئی جہاں ٹرمپ سے قبل جے ڈی وینس نے نائب صدر کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے خاندان کے افراد سمیت مختلف اہم شخصیات نے مزید پڑھیں