کراچی: اسٹیٹ بینک نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ جعلی ساز بڑے پیمانے پر لوگوں کو فون کرکے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں عوام ایسی فون کالز کا کوئی جواب نہ دیں۔ اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ جعل ساز عناصر اے ٹی مزید پڑھیں
زمرہ: business News Urdu
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنالیا
کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی کے مطابق کارپوریشن نے رواں سال 22 ارب روپے کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارپوریشن نے کام کے اوقات کار کم کرنے اور مینوفیکچررز مزید پڑھیں
منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آج معاشی اہداف کی منظوری دیگی
اسلام آباد: منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آج رواں مالی سال 2019-20 کے لیے نظرثانی شدہ معاشی اعشاریوں کے نتائج کی منظوری دے گی جبکہ آئندہ مالی سال 2020-21 کیلیے وفاق و ترقیاتی بجٹ سمیت معاشی اہداف کی بھی منظوری دی جائیگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ مالی سال کے دوران بھی معاشی کارکردگی متاثر رہنے مزید پڑھیں
ایمریٹس کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنیکا اعلان
کراچی: ایمریٹس نے 8 جون 2020 سے دبئی کیلیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، لاہور سے 5اور اسلام آباد سے 2پروازیں شامل ہیں۔ ایمریٹس پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لیکر جائے گی۔ دبئی سے مزید پڑھیں
پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 127 فیصد اضافہ
کراچی: رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 127فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 20-2019 کے دوران ملک میں 2.281 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا مطالبہ
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائے اور بجٹ میںپرائمری بجٹ خسارے کے برائے نام ہدف کے اعلان کے ساتھ مالی استحکام کی پالیسیوں پر گامزن رہے، تاہم حکومت کے لیے آئی ایم ایف کے دونوں مطالبات پر عمل درآمد بہت مزید پڑھیں
بیروزگاری کی شرح 8.53 فیصد تک جاپہنچی، 10 لاکھ افراد کام سے فارغ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے سال بیروزگاری کی شرح بڑھ کر8.53 فیصد ہوگئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل کئی وعدے کئے تھے جن میں سے ایک لوگوں کو روزگار کی فراہمی بھی تھی لیکن صورت حال اب تک اس کے برعکس نظر آتی مزید پڑھیں
کئی کمپنیاں دیوالیہ ہونگی، بیروزگاری بڑھے گی، زرمبادلہ ذخائر کم ہونگے، اسٹیٹ بینک کی وارننگ
اسلام آباد / کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کورونا کے معیشت پر اثرات سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب تجارت مثاثر ہوئی ہے اور کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں، کورونا کے باعث مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، عوام کی قوت خرید گھٹ گئی اور بیرونی سرمایہ کاری بھی کم ہوگئی مزید پڑھیں
غیر ملکی کمپنیوں کے لیے ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر غور
اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال میں ملک میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کے لیے ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر غور کررہی ہے جب کہ اس اقدام سے آئندہ مالی سال میں 22 بلین روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ غیرملکی کمپنیوں کے لیے ٹیکس رعایتیں ختم کرنے مزید پڑھیں
عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گر گئی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں22 ڈالرز کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1718 ڈالرز کی سطح پر مزید پڑھیں