بین الافغان مذاکرات کا اگلا دور انتیس اور تیس اکتوبر کو چین میں ہوگا، طالبان

ویب ڈیسک —  طالبان نے کہا ہے کہ بین الافغان امن بات چیت کا نیا دور آئندہ ہفتے چین میں ہو گا۔ ماہرین کے مطابق، حالانکہ 18 برس سے جاری افغان لڑائی میں تیزی آ چکی ہے، تاہم اس اعلان کے نتیجے میں مذاکرات کے حوالے سے نئی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔ قطر میں طالبان مزید پڑھیں

‘حکومت پابندیاں لگائے، تو ایسا کھلا اظہار خیال نہ ہو رہا ہو’

واشنگٹن —  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کی تقریروں کے نشر کرنے پر پابندی سے متعلق وائس آف امریکہ اردو کے پروگرام ، جہاں رنگ ، میں میزبان بہجت جیلانی سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار سلمان عابد نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں حکومت مخالف رجحان واضح ہے مزید پڑھیں

شام میں افراتفری، فائدہ داعش کو پہنچ رہا ہے

واشنگٹن —  انسداد دہشت گردی سے وابستہ امریکی اہلکاروں نے خبردار کیا ہے کہ ’’دہشت گرد گروپ داعش کی اگلی چالیں کچھ بھی ہو سکتی ہیں‘‘۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے، اہلکاروں نے چوکنا کیا ہے کہ داعش کی تنظیم علاقائی تنازعات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی مزید پڑھیں

کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا دھماکہ، 6 زخمی

کوئٹہ —  بلوچستان کے مرکزی شہر کو ئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران پولیس کے جوانوں پر ہونے والے دوسرے حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔ پولیس حکام کے بقول پیر کی شام کو خروٹ آباد مزید پڑھیں

میگن کو پرنس ہیری سے شادی کرنے سے کیوں روکا گیا تھا؟

ویب ڈیسک —  معروف امریکی اداکارہ میگن نے کہا ہے کہ اس کے برطانوی دوستوں نے پرنس ہیری سے شادی کرنے سے انہیں روکتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی اخبارات اور جریدوں کی سنسنی خیزیاں ان کی زندگی کو تباہ و برباد کر دیں گی۔ اور اب ہو بھی یہی رہا ہے۔ حال ہی میں مزید پڑھیں

سوشل میڈیا نے ہدا قطان کو میک اپ آرٹسٹ سے ارب پتی بنا دیا

ویب ڈیسک —  سوشل میڈیا پر خواتین کو میک اپ کے ٹپس دینے والی ایک عرب خاتون اب اپنا ایک میک اپ برینڈ چلا رہی ہیں جس کی مالیت سوا ارب ڈالر کو پہنچ چکی ہے۔ 36 سالہ ارب پتی ہدا قطان کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ وہ کسی امیر گھرانے سے تعلق نہیں رکھتیں۔ مزید پڑھیں

102 سالہ شخص نے اپنے خاندان کے 270 افراد کے ساتھ ووٹ ڈالا

ویب ڈیسک —  بھارتی شہر پونا کے 102 سالہ رہائشی حاجی ابراہیم علیم جواد نے اپنے خاندان کی پانچ نسلوں پر مشتمل 270 ارکان کے ہمراہ آج پیر کے روز مہاراشٹر کے ریاستی انتخابات میں ووٹ ڈالا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حاجی ابراہیم علیم جواد 1918 میں پونا میں پیدا ہوئے۔ وہ تقسیم مزید پڑھیں