آئندہ ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا تو بغاوت کردیں گے، فضل الرحمان

ڈی جی خان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی، دوبارہ ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا تو بغاوت کریں گے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مزید پڑھیں

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورے اترے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی(اسٹریٹیجک) شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ مزید پڑھیں

خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی نے امیدواروں کے چناؤ کیلیے مشاورت شروع کردی

 پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حکومتی جماعت تحریک انصاف متحرک ہوگئی ہے اور 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے جبکہ خواہشمند امیدواروں نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لیے تگ و دو شروع کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آف مزید پڑھیں

شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیا

لاہور: شوہر نے بيوی كو اس کی سالگرہ پر تحائف ميں تول ڈالا، اور اسے تحائف کے علاوہ كار، موٹرسائيكل اور ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی ميں  منائی گئی انوكھی سالگرہ میں شوہر نے دنياوی كہاوت كو حقيقت ميں  بدلتے ہوئے بيوی كو تحائف ميں تول ڈالا، ناصر عرفات نامی شوہر نے مزید پڑھیں

گلشن حدید میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا رشتے دار گرفتار

 کراچی: گلشن حدید میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مدعی فیاض نے ملزم وقار کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے مطابق وہ گلشن حدید فیز ٹو کا رہائشی ہے، اس کی 18 مزید پڑھیں

ہولی فیملی اسپتال سے ڈرامائی انداز میں نومولود بچہ اغوا

 راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال سے نامعلوم شخص ڈرامائی انداز میں ایک دن کے بچے کو اغوا کرکے لے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں نامعلوم ملزم  بیڈ پر گڈا رکھ کر نومولود بچے کو اغوا کرکے لے گیا۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا مزید پڑھیں

پنجگور میں دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

پنجگور: ضلع پنجگور میں چتكان بازار میں دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جب كہ 3زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتكان بازار کے قریب بم دھماكا ہوا جس كے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب كہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماكا خیز مواد موٹر سائیكل پر نصب تھا اور دھماکا مزید پڑھیں

پی آئی اے نے نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی

 کراچی: پی آئی اے نے عراقی شہر نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی ہے۔  ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز PK-219 اکیانوے مسافروں کو لے کر نجف پہنچ گئی، پرواز کے ساتھ عراقی سفیر جناب حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے مزید پڑھیں

مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال

 کراچی: مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال کردیا گیا۔ تقریباً دو ماہ قبل اسپیشل برانچ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں، ان تمام افسران کے نام، جرائم پیشہ کے نام اور دیگر تفصیلات بھی اس رپورٹ مزید پڑھیں

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے نکات منظر عام پر

 اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے نکات منظر عام پر آگئے، حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی ساتھ ہی گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائےگا جب کہ ٹی ایل پی آئندہ دھرنے نہیں دے گی اور سیاسی دھارے میں شامل ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علما مزید پڑھیں