نجی اسکول کے خواتین واش روم کے باہر خفیہ کیمرے کا انکشاف

کراچی: صفورہ گوٹھ پر واقع نجی اسکول کے خواتین واش روم کے باہر خفیہ کیمرے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں واقع ایک نجی اسکول کے خواتین واش روم کے باہر خفیہ کیمرے کا انکشاف ہوا، جس پر محکمہ تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی  مزید پڑھیں

طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر 3 ارب کی کرپشن پر پی آئی اے افسر گرفتار

 کراچی: کراچی ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے مزید پڑھیں

ترکش خاتون نے مارخور کے شکار کا مہنگا ترین لائسنس حاصل کرلیا

چترال: ترکش خاتون نے مارخور کے شکار کے لیے دو کروڑ 71 لاکھ روپے ادا کرکے ملکی تاریخ کا مارخور کا مہنگا ترین لائسنس حاصل کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں قیمتی اور نایاب جانور مارخور کے شکار کا لائسنس تاریخ کی بلند ترین قیمت پر ترکش خاتون کی کمپنی نے خرید لیا۔ چترال میں مزید پڑھیں

کراچی سے چینی کے ٹرک کے پی کے روانہ، قیمت 90 روپے تک آنے کا امکان

 پشاور: صوبے کے عوام کے لیے خبر سامنے آئی ہے کہ کراچی سے چینی کے متعدد ٹرک خیبر پختون خوا روانہ ہوگئے جس کے بعد ایک سے دو دن میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے کم ہوکر 90 روپے تک آںے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی مزید پڑھیں

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے، پنجاب میں 6 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 55 مزید پڑھیں

زیادہ تر شوگر ملز نواز شریف اور آصف زرداری کی ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ زیادہ تر شوگر ملز نواز شریف اور آصف زرداری کی ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت نے 23ملین ڈالر قرضہ لیا، اس سال ہمیں 10 ارب ڈالر قرض واپس کرنا پڑا جب کہ اگلے سال ہمیں مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ہنگامی اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔ اجلاس کل سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پی مزید پڑھیں

بجلی پر 5 روپے بڑھانے کا معاہدہ تھا لیکن صرف 1.39 روپے بڑھائے، وزیر خزانہ

 کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مارچ میں 500 ملین ڈالر کی قسط پاور ٹیرف میں 4.95 روپے بڑھانے کے وعدے پر موصول ہوئی تھی لیکن تاحال حکومت نے بجلی پر صرف ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ کیا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی مزید پڑھیں

حضور ﷺ کی عزت و ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

 اسلام آباد: ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کی عزت و ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے مزید پڑھیں

پنجاب بھر میں کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی

 لاہور: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت ہوگئی اور پنجاب بھر میں گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جارہا ہے۔ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت ٹی ایل مزید پڑھیں