افغان طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

 اسلام آباد: افغان طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان حکومت کے وفد کی قیادت عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کر رہے ہیں جبکہ وفد میں تجارت اور خزانہ کے وزیر بھی شامل ہیں۔ طالبان حکومت کا وفد مزید پڑھیں

میڈیکل اسٹورزپربخار کی ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،عثمان بزدار

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں پر بخار کی ادویات کی دست یابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت و سیکرٹری صحت کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بخار کی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف مزید پڑھیں

سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد: ایوان بالا میں شاعر مشرق یوم اقبال پر چھٹی بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔ سینیٹر مزید پڑھیں

او آئی سی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ؛ بھارتی مظالم پر بریفنگ

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے  ہمراہ کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف مزید پڑھیں

گذشتہ ہفتےمہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، جب کہ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتےمہنگائی میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت مزید پڑھیں

ماسٹرز پروگرام ختم، کالج گریجویٹ بی ایس سال سوئم میں داخلہ لیں گے

 کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سیشن 2022 کے لیے چار سالہ روایتی بی ایس ڈگری پروگرام جاری رکھنے اور ماسٹرز پروگرام میں داخلے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کالج گریجویٹ کو بی ایس پروگرام کے پانچویں سیمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 میں داخلوں مزید پڑھیں

ملالہ کے روپ میں خوبصورت اور مہربان جیون ساتھی مل گیا، عصر ملک

برمنگھم: امن کی عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ کے لیے جذبات کا اظہار کردیا۔ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے سرکرداں اور امن کی نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسف زئی کے شریک حیات عصر ملک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’ ملالہ مزید پڑھیں

مچھروں کے وار جاری، مزید 24 شہری ڈنگی بخار میں مبتلا ہوگئے

 کراچی:  سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 24کیسوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 25، مٹیاری اور عمرکوٹ میں 2،2، تھرپارکر اور گھوٹکی میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا، سندھ بھر میں ماہ نومبر میں 501 کیس رپورٹ کیے مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی

 اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد کورونا کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوگئی۔ کرگئی، ملک بھر میں اب تک4 کروڑ 44 لاکھ1ہزار70 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ اس دوران 7کروڑ 46لاکھ 21ہزار 225افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک مزید پڑھیں

گورنر سندھ کی وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو گرین لائن بس منصوبے کے جلد افتتاح پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ اس دوران صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان مزید پڑھیں