عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت، عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عدالت نے ملزمان کے خلاف 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے  کا حکم دیا ہے۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس  کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان مزید پڑھیں

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر: خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں مزید پڑھیں

پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ لیسکو کا صارفین کو سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے یہ اہم اقدام ہے۔ لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط مزید پڑھیں

26 نومبر احتجاج کیس؛ علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے علیمہ خان کو 23 فروری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی آج ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت مزید پڑھیں

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا، سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ کیس کو مزید پڑھیں

مصطفیٰ کمال نے عمران خان کی آنکھ سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرلی

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کے جواب میں خاموشی اختیار کرلی۔  تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر جو پزیرائی ہوئی اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل مزید پڑھیں

لاکھوں مالیت کی ٹکٹیں خریدنے والے عمرہ زائرین مختلف ہوٹلوں میں خوار ہونے لگے

لاہور: لاکھوں روپے مالیت کی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود ڈھائی سو سے زائد عمرہ زائرین پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پھر مختلف ہوٹلوں میں خوار ہونے لگے۔ سعودی ایئر لائن نے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد اچانک پرواز منسوخ کر دی۔ عمرہ زائرین احرام باندھ کر جانے کے انتظار میں مگر متعلقہ ایئر لائن مزید پڑھیں

موبائل فون رکھنے کا الزام؛ بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد

موبائل فون رکھنے کا الزام لگا کر بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم میں بہو پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں موبائل فون رکھنے کے الزام میں سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ مزید پڑھیں

اسموگ تدارک کیس؛ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے مزید پڑھیں

ملک میں اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتایا ہے کہ نیشنل ایڈز پروگرام کے تحت فی مریض سالانہ تقریباً 300 تا 500 امریکی ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں اور اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین مزید پڑھیں