سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے پرنامعلوم مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کر نوبیاہتا جوڑے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا، نوبیاہتا جوڑے کا تعلق لاڑخانہ سے تھا اورپانچ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف
کوئٹہ: بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے، نمبرز میں اضافے کے الزام پر 34 طلبہ کے نتائج کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کا قیام بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا مزید پڑھیں
لاہور یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی؛ پولیس رپورٹ میں کسے ذمے دار ٹھہرایا گیا؟
لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ خودکشی کی کوشش کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہے، جسے گزشتہ روز وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جب کہ 21 سالہ طالبہ فاطمہ ہوش میں بھی آ چکی ہے۔ پولیس مزید پڑھیں
پنجاب کے شہریوں کیلیے خوشخبری، پہلا ٹائم بیسڈ اسٹروک ٹریٹمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں ہر ضلع میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے پروگرام کے تحت چار گھنٹے کے اندر فالج کے مریض کو اسپتال پہنچانے اور فوری علاج فراہم کرنے کی سہولت میسر ہوگی، مزید پڑھیں
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی چھت سے مریض کی چھلانگ لگا کر خودکشی
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سے چھلانگ لگا کر مریض نے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ مریض مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگائی۔ چھت سے چھلانگ لگانے کے بعد مریض موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے لی۔ مریض کے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگانے مزید پڑھیں
کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
کراچی: کراچی میں بلوچستان کی جانب سے یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جس کے سبب آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا، آج کم سے کم مزید پڑھیں
پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل
پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوگئی، جنوبی اضلاع سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر انتخاب خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مزید پڑھیں
ہم ہائبرڈ سسٹم نہیں سیاسی حکومت ہیں، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر
کراچی: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ریاست میں 6 ماہ کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ہم ہائبرڈ سسٹم نہیں بلکہ سیاسی حکومت ہیں۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کراچی میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مزید پڑھیں
بجلی مزید مہنگی؛ یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد: یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جسے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے مزید پڑھیں
پمز اسپتال میں پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر اہم پیشرفت
اسلام آباد: پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر پمز اسپتال کی انتظامیہ نے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جاری کر دیا۔ ایچ او ڈی اون کالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم محمود بٹر کمیٹی کے چیئرمین مقرر مزید پڑھیں