اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا پلان پیش کردیا ہے، جس میں نئی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا ہے، جس پر عالمی مالیاتی ادارے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو غیر قانونی فیس فوری واپس کرنے کی ہدایت کر دی گئی
کراچی: محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو اپریل تا جولائی 2026 کی غیر قانونی فیس فوری واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کی جانب سے میٹرک کے طلبہ سے اپریل تا جولائی 2026 کی فیس مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی باکو میں انٹرنیشنل "ورلڈ اربن فورم” میں شرکت
باکو: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے انٹرنیشنل "ورلڈ اربن فورم” میں شرکت کی۔ ورلڈ اربن فورم آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ان کی اہلیہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ صدر الہام علیوف اور مزید پڑھیں
بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔ رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ (PSDP) کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آئندہ برس کے مجوزہ مزید پڑھیں
ہٹیاں بالا؛ جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق
مظفرآباد: ضلع ہٹیاں بالا میں چکار کے علاقے سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگلی سوروں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ شدید زخمی محمد اکرم کو تشویشناک حالت میں مظفرآباد مزید پڑھیں
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ٹل گیا
ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کے لیے اہم خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور موثر اقدامات کے باعث جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچا لیا گیا مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بیرون ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو اہم ہدایات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ایران اور خلیجی تعاون کونسل ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کے ساتھ اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ سفیروں نے وزیراعظم کو اپنے اپنے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، ابھرتے ہوئے مواقع اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اقتصادی سفارت کاری مزید پڑھیں
انسانیت کی خدمت کو نہیں روکا جا سکتا، سعد ایدھی کی گرفتاری پر گورنر سندھ کا ردعمل
کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن کے دوران سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا مزید پڑھیں
اپوزیشن گرینڈ الائنس کا جمعے کو مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
اپوزیشن گرینڈ الائنس نے جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان لوئر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل طوئی خلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، بارشوں سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلیں، باغات اور سولر سسٹم شدید متاثر ہوئے۔ گندم کی تیار فصلوں سمیت کپاس، ٹماٹر، مونگ پھلی مزید پڑھیں