مشعال یوسفزئی کو سینیٹ الیکشن میں مشکلات؛ تجویز و تائید کنندگان پیچھے ہٹ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سینیٹ الیکشن کی امیدوار مشعال یوسفزئی کے تجویز اور تائید کنندگان نے دستبراداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان اور پی ٹی آئی کی رہنما مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کیانچ پڑتال نہ ہوسکی۔ مشعال یوسفزئی مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کیلیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم مزید پڑھیں

حکومت عمران خان سے رابطہ کرنے کے بالکل بھی موڈ میں نہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت از خود عمران خان سے کوئی رابطہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے، نہ کوئی رابطہ کرنا چاہتی ہے اور نہ کسی رابطے کی ضرورت محسوس کرتی ہے، عمران خان جس جگہ پر اس وقت بیٹھے ہیں اس میں حکومت کا کوئی مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کا علی امین گنڈاپور کے چیلنج کو قبول کرنے کا اعلان

پشاور: مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سیاسی رہنما انجینیئر ضیاءالرحمان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ انجینیئر ضیاءالرحمان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

زرعی شعبے میں اہم اصلاحات؛ ’’نافسا‘‘ کا قیام ترقی کی جانب اہم سنگ میل

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، ڈی پی پی و اینیمل کوارنٹائن کو ضم کر کے نئی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ’’نافسا‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نافسا کا مقصد عالمی معیار کے مطابق جدید زرعی نظام متعارف کرانا ہے۔ میتھائل برومائیڈ کا مزید پڑھیں

اسحق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے آج چین جائیں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے وہ تیانجن (چین) میں 14سے16جولائی تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس میں چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہونگے۔ وزیراعظم شہباز مزید پڑھیں

کراچی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے ریلیف کے وسیع تر انتظامات نہ ہونے کے برابر

کراچی: کراچی میں اگر زلزلہ یا کوئی قدرتی آفت کے باعث ایک سے زائد عمارتیں گر جانے کا کوئی سانحہ پیش آجائے تو حکومت سندھ یا کے ایم سی یا ٹاون کی سطح پر فعال ریسکیو اور ریلیف کے وسیع تر انتظامات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ شہر میں کے ایم سی اور ریسکیو مزید پڑھیں

لکی مروت؛ پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

ڈی آئی خان: لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1222 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو، دو بھائی شامل ہیں، جن کا تعلق دولت خیل سے ہے۔ لاشیں نکال کر سٹی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ سٹی اسپتال مزید پڑھیں

تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس

پاکستان کی درخواست پر پاکستان۔ ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس  جاری ہے جس میں زائرین اور بارڈر  ایشوز کے حل کیلئے مربوط اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہ ملکی اجلاس میں  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اور عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری  شریک ہیں۔ اجلاس مزید پڑھیں

غیرقانونی بھرتیاں؛ چیئرمین پی اے آر سی، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے اس معاملے میں ملوث مزید پڑھیں