سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کا امکان

کراچی: سیرین ایئر لائن کی جانب سے اگلے ماہ کئی ماہ سے بند فضائی آپریشن دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث بند آپریشن 9 طیاروں کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فلائٹ آپریشن میں 2 ایئر بس، 2 بوئنگ 737 اور 5 ایمبریر ای 190 مزید پڑھیں

لاہور ایئرپورٹ پر دبئی سے غیر قانونی طور پر لائے گئے 150 کبوتر ضبط ، ملزم گرفتار

لاہور: وائلڈ لائف رینجرز لاہور اور کسٹمز حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر دبئی سے غیر قانونی طور پر لائے گئے 150 کبوتر ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تحویل میں لیے گئے کبوتر عدالتی حکم پر آزاد کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ مزید پڑھیں

کراچی؛ پیدل چلتے مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی: جہانگیرروڈ کے قریب پیدل چلتے مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہو گئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہری گلی میں رُکتا ہے اور علاقے میں موجود ایک مزید پڑھیں

لاہور؛ ورکشاپ میں آتشزدگی، بسیں بھی لپیٹ میں آگئیں

لاہور: گلشن راوی کے علاقے بند روڈ 5 نمبر ٹی کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ورکشاپ میں موجود متحدہ بسوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایدھی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گلشن راوی شبلی ٹاؤن بس اسٹینڈ پمپ والا بازار میں آگ مزید پڑھیں

کراچی؛ ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے کپڑے چوری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے 104 کپڑے کے بنڈلز کی چوری میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ توحید الرحمان کےمطابق گرفتار کیے گئے ملزم نے دیگر مفرور ملزمان کے ساتھ  مل کر چوری کی واردات مزید پڑھیں

چھٹیاں ہی چھٹیاں! کیا واقعی مئی میں 19 تعطیلات ہیں؟ صورتحال واضح ہوگئی

مئی کے مہینے میں پاکستانیوں کو چھٹیاں ہی چھٹیاں ملنے والی ہیں۔ اس حوالے سے کہیں 11 اور کہیں 19 تعطیلات کے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں۔ چھٹی سے شروع اور چھٹی ہی پر ختم ہونے والا مئی 2026 پاکستانی عوام کے لیے غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ سرکاری تعطیلات، مزید پڑھیں

لاہور تا راولپنڈی ٹریک پر کام جاری، سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں ہوگا، وزیر ریلوے

لاہور: وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کا ٹریک تیار کر رہے ہیں جس کے لیے میٹنک جاری ہے، نئے ٹریک پر دو گھنٹے 20 منٹ میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر ہوگا۔ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں ریزرویشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مزید پڑھیں

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، مستثنا علاقے بھی متاثر

کراچی: کے الیکٹرک میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد بھی شہری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں، نئی انتظامیہ بھی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر اعلانیہ اضافہ کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 4 مزید پڑھیں

گھر داماد نے 6لاکھ کی خاطر ساس کے ٹکڑے کر ڈالے

عارف والا کے نواحی گاؤں 133 ای بی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھر داماد نے 6 لاکھ کی خاطر اپنی ہی ساس کے ٹکڑے کر دیے۔ پولیس کے مطابق اکرام نے اپنی ساس کے ٹکڑے کر کے 6 ماہ قبل صندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن کر دیا۔ اکرام مزید پڑھیں

انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔ پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول مزید پڑھیں