ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڈگام کے قادی پورہ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کی تحقیقات شروع

بڈگام/بڈگام کے قادی پورہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک 21 سالہ نوجوان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ قادی پورہ میں نوجوان اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت شفاعت حسین ساکن قادی پورہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں