پاکستان چینی کمپنیوں کے کاروبار کے فروغ اور توسیع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کمپنیوں کے کاروبار کے فروغ اور توسیع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ٹیکنالوجی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وہ بیجنگ میں چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی آئی کارپوریشن کے ہیڈکوارٹرز مزید پڑھیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین تعلقات کی مضبوط کیلئے بزنس ٹو بزنس تعاون کی اہمیت پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج ہانگژو میں چین کی معروف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ چین کے کارپوریٹ مزید پڑھیں

پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی اور تکنیکی ترقی کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی اور تکنیکی ترقی کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے وزیراعظم شہباز شریف کے ہانگژو میں علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران طے پائے۔ معاہدوں کا مقصد علی بابا گروپ کے اشتراک سے پاکستان مزید پڑھیں

چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں اور مشینری پاکستان منتقل کریں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ آج چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین ہر مزید پڑھیں

وزیراعظم تاجر برادری کی آسان ٹیکس اسکیم سے متعلق تجاویز پر غور کریں گے، بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت برائے مالیات بلال اظہر کیانی نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور کاروباری دوستانہ ماحول قائم کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مرکزی تاجر تنظیم کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔وفد نے آئندہ بجٹ میں آسان ٹیکس اسکیم کے نفاذ کی مزید پڑھیں

سرکاری ڈیوٹیز/ ٹیکس کی ہفتہ اور اتوار، 23 اور 24 مئی 2026ء کو وصولی

ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی بذریعہ کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی سے نمٹنے والی نیشنل بینک کی شاخیں) جوہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ ہفتہ 23 مئی اور مزید پڑھیں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ جمعے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کی تھی۔ 

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کر رہے ہیں، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت، ہوٹلنگ، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وہ آج اسلام آباد میں قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین العلی کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مزید پڑھیں

نیشنل ویٹ پالیسی 30-2026ء کی منظوری بجٹ سے قبل کابینہ سے لی جائے گی، پارلیمانی سیکرٹری

قومی اسمبلی کو آج آگاہ کیا گیا کہ نیشنل ویٹ پالیسی 2026-30 صوبوں سے مشاورت کے بعد تیار کر لی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے وقفۂ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ اس پالیسی کی منظوری بجٹ سے قبل کابینہ سے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے مزید پڑھیں