ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچاس سے زائد کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ، ڈومیسٹک کرکٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بلوایا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سےپچیس کھلاڑیوں پر مشتمل دو مزید پڑھیں
زمرہ: اہم ترین
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں،عامر خان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ انہیں 27 سالہ کیرئیر پر فخر ہے، انہوں نےاپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر یہ اداکیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ٹویٹ میں اپنے کیرئیر کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔عامر خان نے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 مزید پڑھیں
ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا،4افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا بے قابو ہوگئی جس کے باعث روزانہ 40 سے 50 نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہیضے سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء پھوٹنے کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت مزید پڑھیں
کراچی میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی پر حملہ دھماکے سے متعدد زخمی
کراچی کے علاقے صدر داود پوتہ روڈ پر مبینہ دھماکہ ہوا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب ہوا۔دھماکے کے نتیجہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
دو ہفتوں کے مہمان کیا کرسکتے ہیں
سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ اب تو عدالتی کمیشن بنانا ضروری ہے کہ بلاول نے کس کس سے ملاقات کی، بلاول بھٹو تو خود بیرونی سازش کے تحت وزیرخارجہ بنےہیں تو وہ بھی مجرم ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایوان میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مزید پڑھیں
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھونگ مندر حملہ کیس کا فیصلہ سنا
رحیم یار خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھونگ مندر کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے بھونگ مندر کیس میں توڑ پھوڑ اور حملے میں جرم ثابت ہونے پر 22 ملزمان کو 5,5سال قید، 4،4لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ 62 ملزمان کو شک کافائدہ دے کر بری کردیا گیا ہے۔ عدالت مزید پڑھیں
عمران خان کے وزیر اور ایم پی ایز بھی لوٹ مار میں مصروف رہے ؟
تحریک انصاف کے 15 مئی جلسہ سے قبل حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تین ایم پی ایز لطیف نذر گجر، شکیل شاہد اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو نے 27 مارچ جلسہ کیلئے ڈی سی علی شہزاد سے درجن سے زائد اے سی بسوں کا نذرانہ مزید پڑھیں
پاکستان کے خلاف سازش کس نے کی؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف سازش ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال کی بربادی کی ذمہ داری 4 ہفتے کی نئی حکومت پر ڈالی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں
31مئی کو کیا ہونے والا ہے؟
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔ مزید پڑھیں
آصف زرادی کون سی گیم کھیل رہے ہیں
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ مزید پڑھیں