امریکہ کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ملک میں کرونا وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے ایک مثبت رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کرونا کی وبائی صورتِ حال سے نکل آیا ہے البتہ کرونا وائرس اب بھی موجود ہے۔
زمرہ: تازہ ترین
اخوان المسلمون مزید 5 سال کے لیے دہشت گردی کی فہرست میں شامل
قاہرہ:مصر میں قاہرہ کی فوجداری عدالت نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس میں اخوان المسلمون کو پانچ سال کی مدت کے لیے دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس فیصلے میں اخوان کے 20 رہ نمائوں اور اراکین کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے مزید پڑھیں
چین، انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا
بیجنگ:چین میں انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا جس سے 4 سال کا بچہ متاثر ہوا ۔ غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق چین نے برڈ فلو کی قسم H3N8 کی انسان میں پائے جانے کی تصدیق کی لیکن صحت کے حکام نے کہا کہ انسانوں میں بڑے پیمانے پر اس مزید پڑھیں
سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا
ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرہ ویزے کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16مئی مقرر کی ہے،بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن مزید پڑھیں
تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا نے اسلام قبول کرلیا
جدہ: تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرلیا جس کا اعلان انہوں نے مکہ المکرمہ پہنچ کر کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مسجد الحرام میں کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا مزید پڑھیں
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا گزشتہ روز ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ مزید پڑھیں
غزہ کے ساتھ فوجی تصادم سے پرہیز کیا جائے، اسرائیلی کمانڈروں کا مشورہ
تل ابیب: صہیونی کمانڈروں نے تل ابیب کے سیاسی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ فوجی تنازع میں نہ پڑیں اور دوسرے طریقوں سے اس کا مقابلہ کریں۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے چینل کان نے رپورٹ کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ جنوبی حصے میں فوجی مزید پڑھیں
عمران خان کی ممالک سے کی گئی کمٹمنٹ پوری کریں گے، وزیر خزانہ
واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح سارا ملبہ اٹھا کر گذشتہ حکومت پر نہیں ڈالیں گے، جو بھی معاملہ ہے پاکستان کے حوالے سے ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، عمران خان نے جو بھی کمٹمنٹ کی ہے وہ پوری کریں گے۔ مزید پڑھیں
نائیجیریا: غیر قانونی آئل ریفائنری میں خوفناک دھماکا، 100 افراد ہلاک
ابوجہ: نائیجیریا میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست ریور میں ایک آئل ریفائنری کے ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ملازمین بری طرح جھلس گئے۔ فائر مزید پڑھیں
عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان کا روس سے معاہدہ
ٹوکیو: عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان نے روس سے اہم معاہدہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر عالمی پابندیاں عائد ہیں اور کسی بھی ملک کو روس سے کوئی بھی معاہدہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی، اس کے باوجود جاپان مزید پڑھیں