وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت سیشن جج مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
باجوڑ: مقامی جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے باجوڑ میں جرگے کی جانب سے خواتین کے پکنک مقامات پر جانے پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے جرگہ ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تحصیل سالارزئی کے پہاڑی علاقے دانقول میں جے مزید پڑھیں
مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل
پشاور ہائی کورٹ نے مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل کردیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی مزید پڑھیں
حنا پرویز بٹ اور عفت عمر نے بھی تحریک انصاف کی جیت اور ن لیگ کی ہار کھلے دل سے تسلیم کرلی
حنا پرویز بٹ اور عفت عمر نے بھی تحریک انصاف کی جیت اور ن لیگ کی ہار کھلے دل سے تسلیم کرلی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے تحریکِ انصاف کی جیت اور ن لیگ کی ہار پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ پنجاب مزید پڑھیں
عوام نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا: زرداری، فضل الرحمان اور نواز شریف کا موقف
پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں شکست کے بعد اتحادی حکومت کے قائدین میاں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا ہے۔ تینوں کا موقف سامنے آیا ہے کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف، زرداری اور مولانا مزید پڑھیں
دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 100 افراد ڈوب گئے، لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 100 افراد ڈوب گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دریائےسندھ میں کشتی اُلٹنے اور واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید پڑھیں
پاکستان کی سیاسی صورتحال، آئی ایم ایف کسی بھی حکومت سے مذاکرات کیلئے رضامند
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی حکومت سے مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کو پاکستان میں نگران حکومت سے مذاکرات میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عالمی ادارہ پاکستان میں کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ مزید پڑھیں
‘مسلم لیگ (ن) نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا، وہی شکست کا باعث بنے’
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف عوامل تھے۔ اصل میں جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے، وہی صوبے کی سب سے بڑی جماعت کی شکست کا باعث بنے۔ یہ انکشاف وزیراعظم شہباز شریف کے مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنائے، مریم نواز کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم نواز شریف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری مزید پڑھیں
چیف الیکشن کمشنر نے بدیانتی کرتے ہوئے ن لیگ کو جتوانے کی کوشش کی: عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بدیانتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں انہوں نے ہماری مخالف جماعت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ فوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ اپنے خطاب میں مزید پڑھیں