@2021 – All Right Reserved. Designed
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
ایمانوئل میکرون نے دوسری بار صدرارتی عہدے کا خلف اٹھا لیا
فرانس میں دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ایمانوئل میکرون کی حلف برداری کے لیے ایلیسی پیلس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی، جن میں میکرون کے خاندان اور قریبی حلقے کے علاوہ فرانس کے سابق صدور نکولس سرکوزی اور فرانسوا اولاند سمیت کئی سیاستدان بھی شامل مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں، گورنری کے مطالبے سے دستبردار
یپلزپارٹی نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی، قمرزمان کائرہ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔ بلیغ الرحمان مزید پڑھیں
چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔ مزمل حسین کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن مزید پڑھیں
عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں،سنگین الزامات عائد کردیئے
ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے مزید پڑھیں
ہمارے پاس عمران خان کی کوئی ویڈیو موجود نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس عمران خان کی کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی تھرڈ ڈگری اور گھٹیا سیاست مزید پڑھیں
میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے لگا ہوں، انتظار کیجئے:عامر لیاقت حسین کا اعلان
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے جا رہا ہوں۔ ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ دو دن پہلے کی مزید پڑھیں
فرح خان کا کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے 10 مئی کو وطن واپسی کا فیصلہ
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ سہیلی فرح خان نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فرح مزید پڑھیں
ایف آئی اے کا غیر اخلاقی سوشل میڈیا مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی جعلی اور قابل اعتراض تصاویر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرانے کے چند گھنٹے بعد ہی وفاقی حکومت حرکت میں آگئی، فحاش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعےلوگوں کی بدنامی میں ملوث عناصر مزید پڑھیں