عمران خان سرپرائز کے لیے تیار رہیں : شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئین سے انحراف کے مرتکب ہو چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہر حوالے سے کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبے پر تحریک عدم اعتماد مزید پڑھیں

پاکستان، قبرص کے معاملے میں، ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان، قبرص کے معاملے میں، ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق صدر علوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں ترکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں ترکی اور پاکستان کے دو مزید پڑھیں

چین: ہم، افغانستان کی خودمختاری اور افغان عوام کی ترجیحات کا احترام کرتے ہیں

چین نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی خودمختاری اور افغان عوام کی ترجیحات کا احترام کرتے ہیں۔ ہم  افغانستان  کے داخلہ معاملات میں مداخلت کرنے اور اثر و رسوخ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی وانگ نے کل افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ہنگامی دورہ کیا اور طالبان مزید پڑھیں

تحریک عدم اعتماد پر فیصلے کی گھڑی قریب، قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا

ملکی سیاست میں فیصلہ کن گھڑی آگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کے پندرہ نکاتی ایجنڈا میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف جمع کروائی گئی تحریک پر 147 ارکان کے دستخط ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے تحریک مزید پڑھیں

منحرف حکومتی ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے: حامد میر

سینئر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومت تو دعویٰ کر رہی ہے کہ منحرف ارکان واپس آ رہے ہیں لیکن منحرف ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔ جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر مزید پڑھیں

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو ہنگامہ کریں گے: آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی تو ہنگامہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم مزید پڑھیں

جنسی تشدد کیس، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسلام آباد ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے عثمان مرزا کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔جب کہ دو ملزمان عمر بلال مروت اور مزید پڑھیں

اپوزیشن نے ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دیدی

اپوزیشن نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست جمع کروا دی۔ اپوزیشن کی جانب سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی گئی۔ جن اپوزیشن ارکان کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ان میں سردار ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، مزید پڑھیں

سپیکر نے عمران نیازی کے ساتھ مل کر سازش کی، آرٹیکل6 کے مرتکب ہوئے، شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 14دن کے اندر اجلاس بلانا قانونی اور آئینی ضرورت تھی مگر اسپیکر نے عمران نیازی کے ساتھ مل کر سازش کی اور اس طرح وہ آرٹیکل چھ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا مزید پڑھیں