@2021 – All Right Reserved. Designed
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، گرفتاری جلد عمل میں آئے گی
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔ گزشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے مزید پڑھیں
آسٹریلین کوچ کا پشاور دھماکے کے باوجود پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
آسٹریلین ٹیم کے کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کے باوجود پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم پاکستان میں اچھے ہاتھوں میں ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں مزید پڑھیں
ایف اے ٹی ایف کا 2 اہداف میں ناکامی کے سبب پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو 34 ایکشن پوائنٹس میں سے صرف 2 اہداف میں ناکامی کے سبب’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھتے ہوئے ملک کے مالیاتی نظام میں باقی ماندہ خامیوں کو جلد از جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پیرس میں قائم عالمی سطح پر منی مزید پڑھیں
حکومت آئی ٹی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات فراہم کررہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے اعلان کردہ مراعات اور سہولیات پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی شائع رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کو فراہم کی جانے والی مزید پڑھیں
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین کی گرفتاری کی مذمت
پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد ڈار کی گرفتاری کی شدید مذمت کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد ڈار کو وحشیانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بزدلانہ گرفتاری کی پاکستان مزید پڑھیں
پاکستان نے یوکرین کے حوالے سے یورپی یونین کے بیان کو سفارتی آداب کے منافی قرار دے دیا
پاکستان نے یوکرین کے حوالے سے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مشترکہ بیان کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین اور دوسرے ممالک کے سفیروں نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان سے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے مزید پڑھیں
صدر مملکت کی ازبک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ازبکستان کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مزید پڑھیں
روس میں نیوز انٹر نیٹ سائٹوں تک رسائی بین ہو گئی
امریکی ریڈیو چینل سووبوڈا، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور لتھوانیا کی میڈوزا انٹرنیٹ سائٹ نے روس کو بین کر دیا ہے۔ روس وفاقی محکمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجیز اور میس کمیونیکیشن کنٹرول ‘روسکوم ناڈزور’ کی انٹر نیٹ سائٹ پر روس کو بین کرنے والی انٹر نیٹ سائٹوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں
روسی شہریوں کی لمبی قطاریں، روس میں IKEA خریداری مراکز بند ہو رہے ہیں
روس میں اپنی دکانیں بند کرنے کا اعلان کرنے کے بعد IKEA خریداری مراکز کے سامنے گاہکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ معروف سویڈش فرنیچر کمپنی IKEA کے بھی روسی منڈیوں کو ترک کرنے والی یورپی فرموں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد IKEA کی دکانوں کے سامنے ماسکو کے شہریوں کا ہجوم لگ گیا۔