برازیل: پہاڑ کا حصہ سیاحوں پر آن گرا،7 افراد ہلاک

برازیل میں  پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی  پر گرنے سے  7  افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔  خبر کے مطابق، برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں  کم ازکم 7 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، واقعے مزید پڑھیں

ایران نے امریکی مسلح افواج سربراہ سمیت51 افراد پر پابندیاں لگا دیں

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، سابق قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن سمیت 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق، پابندیوں میں شامل مزید پڑھیں

ترکی:3 ترک فوجیوں کی شہادت،جوابی کاروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

ترک ضلع شانلی عرفا کے قصبے اقچا قلعہ  کے سرحدی علاقے میں تین ترک فوجی شہید ہو گئے جسکے بعد  دہشتگرد تنظیم  پی کےکے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بارہ دہشتگرد مارے گئے۔  ترک وزارت دفاع کے مطابق، علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریش جاری ہے،شہدائے ملت کا خون رائیگاں نہیں جائے مزید پڑھیں

پاکستان: مری میں شدید برفباری،ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہو گئی

مری میں برفباری دیکھنے کے لیے آنے والی ایک اور بچی انتقال کر گئی جس کے بعد شدید برفباری اور  بدترین ٹریفک جام کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ امدادی  ذرائع کے مطابق مری کے علاقے جھیکا گلی میں 4 سالہ بچی شدید سردی کے باعث دم توڑ گئی، بچی مزید پڑھیں

نائیجریا میں ڈاکووں نے دیہاتوں پر حملہ کر دیا،درجنوں ہلاک

نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر کے مطابق، نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 200 سے زائد مزید پڑھیں

چین میں اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کا انکشاف

چینی شہر تیانجن می اومی کرون سے متاثرہ  مریض پائے گئے ہیں۔ تیانجن مرکز برائے انسداد امراض  کے نائب ڈاریکٹر جانگ ینگ نے بتایا کہ  شہر میں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ مقامی ذرائع کےمطابق، ایک کروٹ اڑھتیس لاکھ آبادی کے حامل اس شہر میں اجتماعی پی سی آر ٹیسٹ کا نفاذ قائم مزید پڑھیں

پاکستان میں شدید برف باری،حادثات میں تیرہ افراد ہلاک

 پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث حادثات میں تیرہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے۔  خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری اور بارشوں سے سڑکیں بیٹھ گئیں اور متعدد مکانات گر گئے۔  برف باری اور بارشوں کے باعث حادثات میں بالائی دیر میں مزید پڑھیں

ترکمانستان میں"باب جہنم" بند کرنے کا فیصلہ

ترکمانستان میں موجود جہنم کے دروازے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق، ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ماہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ 50 سال  سے “جہنم کے دروازے” نامی گڑھے میں دہکتی آگ کو بجھانے کا کوئی راستہ نکالیں۔ ترکمانستان کے صدر نے حکام کو ہدایت مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: روہنگیا مسلم کیمپ میں آگ لگ گئی

میانمار کے صوبہ اراکان میں ظلم سے فرار ہونے اوالے روہنگیا مسلمانوں کے  بنگلہ دیش میں واقع کیمپ میں آگ لگ گئی۔  خبر کےمطابق، اس کیمپ میں اکیس ہزار روہنگیا مسلمان مقیم ہیں جہاں کے سولہ نمبر کیمپ میں نا معلوم وجہ سے آگ لگ گئی۔ ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کے تقسیم امدادی مرکز  مزید پڑھیں