وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کا پاکستان سے اظہار تعزیت

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فون پر بات کی، ان کے لیے نیک خواہشات اور جانوں کے ضیاع کے لیے تعزیت  کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق چاووش اولو نے شہباز  شریف اوربلاول بھٹو  سے ٹیلی  فون پر بات مزید پڑھیں

امریکی ریزرو بینک نے سود کی شرح بڑھا دی، شرح 4٫75 تا 5 فیصد ہو گئی

امریکی وفاقی ریزرو نے گزشتہ روز سود کی شرح میں0.25 فی صد بڑھا دی ہے جو کہ اب 4٫75 تا5 فیصد کے درمیان  سولہ سال بعد تاریخ کی بلند ترین سود کی شرح ہے ۔ معاشی ماہرین کے مطابق، امریکہ میں شرحِ سود بڑھنے کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے حال مزید پڑھیں

روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے: انٹونی بلنکن

امریکہ  کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے سےجو پابندیاں عائد ہوں نے اس سے  ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ بلنکن نے ان خیالات کا اظہار  وزارت کے 2024 کے بجٹ پر سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے مزید پڑھیں

آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آج ملک بھر میں یوم پاکستان  قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب مزید پڑھیں

ترکیہ: ایرن محاصرہ آپریشن، دہشت گرد تنظیم کا اسلحہ ناکارہ بنا دیا گیا

ترکیہ کے ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جاری  "ایرن محاصرہ آپریشنوں”  کے موسمِ خزاں آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترکیہ وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دائرہ کار میں قاواقلی گاوں کے غیر آباد علاقے مزید پڑھیں

ترکیہ کی جانب سے صدی کی یکجہتی کے زیر عنوان مہم کا آغاز

صدر کےاطلاعاتی  امور  کے  ڈائریکٹوریٹ  نے 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے   زلزلوں کے بعد ابھر کر سامنے آنے والی  یکجہتی اور اتحاد کی فضاء کو اجاگر کرنے کے لیے  "صدی کی یکجہتی مہم” کا آغاز کیا ہے۔ صدر کےاطلاعاتی  امور  کے  ڈائریکٹوریٹ   کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "ہم ترکیہ ہیں” مزید پڑھیں

ملاح کا سفر نامہ04

آرتوین ایک ایسا شہر ہے جو اپنی سطح مرتفع اور بے ساختہ قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ بحیرہ اسود کے شہروں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کی طرف سے اونچی زمین کی سیاحت کے لیے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ کچکار، قفقاسوراور میخائل آرتوین کے سب سے مشہور سطح مزید پڑھیں

پاکستان نیول شپ معاون، مرسین میں یومِ پاکستان کی تقریب کا اہتمام

ترکیہ میں  اس بار  یومِ پاکستان کی تقریب   مرسین  میں  پاکستان نیول شپ معاون  پر منعقد ہوئی۔ اس بار  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر آنے والے نیول شپ  معاون پر  یومِ پاکستان  کی تقریب   کا اہتمام کیا گیا ۔ ترکیہ  کے ساتھ  تعاون  اور یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان سے بڑی مزید پڑھیں

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے اندر اختلافات کے باعث قبائلی علاقوں میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں علی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سوچ کے مطابق مزید پڑھیں

اقوام متحدہ: رہائشی بستیاں اقوام متحدہ کے فیصلوں کی کھُلی خلاف ورزی ہیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یہودی بستیوں سے متعلق اسرائیلی کاروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا اور انہیں فوراً بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں منعقدہ مشرق وسطیٰ نشست میں مسئلہ اسرائیل  و فلسطین کے بارے میں تازہ حالات اور علاقے میں مزید پڑھیں